راولپنڈی ، تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 6 اسکول اور 3 کالج 3 فروری تک سیل

بدھ 26 جنوری 2022 14:13

راولپنڈی ، تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 6 اسکول اور 3 کالج 3 فروری تک سیل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 6 اسکول اور 3 کالج 3 فروری تک سیل کر دئیے گئے۔ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار کے مطابق 1 نجی اور 8 سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 3 فروری تک سر بمہر کیے جانے والے اسکولوں میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈھوک کشمیریاں، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول نمبر ون جھنگی محلہ، گورنمنٹ ہائی اسکول رتہ امرال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر ون باغِ سرداراں، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول کری ڈورال گوجر خان اور بیکن ہائوس اسکول سسٹم ٹیپو روڈ شامل ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار نے بتایا کہ کورونا کیسز کے باعث سیل کیے گئے کالجز میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک رتہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈھوک سیداں اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین موہن پورہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 196 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 453 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 137 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہو چکی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی