سیلاب کے دوران نوازشریف نے اپنی شوگرملیں بچانے کیلئے غریبوں کی زمینیں ڈبو دیں، عمران خان

پیر 15 ستمبر 2014 22:54

سیلاب کے دوران نوازشریف نے اپنی شوگرملیں بچانے کیلئے غریبوں کی زمینیں ڈبو دیں، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر۔2014ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی میں بوٹ پہن کر تصویریں بنانے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا اور وزیراعظم نواز شریف جتنی مرضی دولت کما لیں ان کا پیٹ نہیں بھرے گا۔اسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے دھرنے میں موجود کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کرپٹ اور جھوٹے ہوں انہیں لٹیرا اور جھوٹا نہ کہوں تو کیا کہوں، وزیراعظم نواز شریف نے اپنی شوگر مل کے لئے 250 کروڑ روپے کا پل بنوایا اور سیلاب کے دوران غریبوں کی زمینیں تباہ کر کے امیروں کی بچائی گئیں جبکہ نواز شریف نے اپنی شوگرملیں بچانے کے لئے غریبوں کی زمینیں ڈبو دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ظالم کے سامنے کھڑے نہ ہوں تو عوام کے ساتھ بھیڑ بکریوں والا سلوک کیا جائے گا، ملک میں برسراقتدار 2 بڑی جماعتوں کی وجہ سے سرمایہ کار ملک چھوڑ کرجارہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 5 سال میں 27 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے، پاکستان کاروبار کے لئے دنیا کے 10 مشکل ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا جبکہ ناکام ریاستوں میں پاکستان 34ویں نمبر سے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے، حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ملک میں ہر 20 سیکنڈ کے بعد زچگی کے دوران ایک خاتون جان کی بازی ہار جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن مہم کے دوران کہا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا لیکن آج وہاں سے نکلنے کو تیار نہیں لیکن یقین دلاتا ہوں کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کا بندوبست کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم انصاف کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں دورے کے دوران نوجوانوں نے وکٹری کا نشان بنایا جبکہ خواتین نے چھتوں پر چڑھ کر گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی