امریکہ‘ کم عمر بچوں میں ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کے خطرات

منگل 16 ستمبر 2014 14:06

امریکہ‘ کم عمر بچوں میں ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کے خطرات

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) امریکا میں کم عمر بچوں میں ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کے خطرات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کی ایک تازہ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں ہر دس میں سے 9 بچے بہت زیادہ نمک کا استعمال کرتے ہیں اور ان کی غذائی عادات اْن کی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ بڑے ہونے تک ان میں ہائی بلڈ پریشر اور دل کی گوناگوں بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن CDC کی جانب سے شائع ہونے والی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکا میں بچوں کی غذا میں شامل سوڈیم کی کْل مقدار کا 40 فیصد انہیں اپنی مرغوب غذاوٴں جیسے کہ پیزا، سینڈوچ میں استعمال ہونے والے گوشت، پنیر، چکن نگٹس اور پاسٹا ڈشز سے ملتا ہے۔

(جاری ہے)

پاسٹا، سینڈوچ،6 سے 18 سال کی درمیانی عمر کے بچے روزانہ اوسطاً تین ہزار تین سو گرام سوڈیم تیار شدہ کھانوں سے حاصل کر لیتے ہیں۔

ان کھانوں کے میز پر آنے کے بعد کچھ بچے ان میں مزید نمک کا اضافہ کرتے ہیں۔ سوڈیم کی یہ مقدار اْس سے کئی گنا زیادہ ہے جو امریکیوں کے لیے وضع کردہ غذائی ہدایات میں شامل ہے۔ 2010ء میں امریکی باشندوں کے لیے جو غذائی ہدایات سامنے آئی تھیں، اْن کے مطابق روزانہ کی غذا میں اوسطاً دو ہزار تین سو ملی گرام سے زیادہ سوڈیم شامل نہیں ہونا چاہیے۔

سینٹرز فار ڈیزیز اینڈ کنٹرول CDC کے ڈائریکٹر ٹوم فریڈن کے بقول، "بچوں کی ایک بڑی تعداد بہت زیادہ نمک کا استعمال کر رہی ہے۔ اس کا نتیجہ مستقبل میں ہائی بلڈپریشراور دل کے امراض کے غیر معمولی خطرات کی صورت میں سامنے آئے گا"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت زیادہ نمک زیادہ تر ریستوران کے کھانوں اور تیار شدہ کھانوں میں موجود ہوتا ہے۔ ٹوم فریڈن کہتے ہیں، ”نمک کے استعمال میں کمی ہمارے بچوں کو المناک اور مہنگی بیماریوں سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو گی"۔

مذکورہ اعداد و شمار کی بنیاد 2009ء اور 2010ء میں نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن اگزامینیشن سروے کے نتائج پر رکھی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی بچوں کا لنچ اور ڈنر نمک سے بھرپور ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ زیادہ تر سوڈیم اسٹورز میں دستیاب پکے پکائے کھانوں میں شامل ہوتا ہے۔ قریب 65 فیصد نمک اسٹور سے خریدے جانے والے کھانوں میں، 13 فیصد فاسٹ فوڈ اور پیزا جبکہ 9 فیصد اسکول کی کینٹینوں میں دستیاب کھانوں سے حاصل ہوتا ہے۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول سی ڈی سی نے والدین اور بچوں کی نگہداشت کرنے والے دیگر افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو کھانے کے لیے وافر مقدار میں پھل اور سبزی فراہم کریں اور پکے پکائے بازاری کھانوں کی بجائے گھر میں تیار شدہ تازہ کھانا کھلائیں۔دوسری جانب اسکولوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی کینٹینوں میں تیار کیے جانے والے کھانوں میں نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔

مزید یہ کہ وینڈنگ مشینوں یا سکوں سے چلائی جانے والی مشینوں میں دستیاب بہت زیادہ نمک کے حامل سنیکس کے متبادل اور کم سوڈیم والے سنیکس فراہم کیے جائیں۔ تحفظ صارفین کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ نمک سے بھرپور کھانوں کی دستیابی پر قابو پاتے ہوئے لاتعداد بچوں کو دل کے امراض اور فالج کے سبب قبل از وقت موت سے بچایا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی