پولیو کے خلاف مہم تیزسے تیز کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری

منگل 16 ستمبر 2014 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پولیو کے خلاف مہم تیزسے تیز کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ان کی معمراور سخت فیصلوں کی وجہ سے 2015تک سندھ کو پولیو سے پاک بنایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاوٴس میں بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاوٴنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے 10رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جو آج ڈاکٹر اورینلیوائین(Orenlevine) اور ڈاکٹر وقار اجمل کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے لئے آیاتھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کو اولین اور خاص ترجیح دے رہی ہے اور اس کیلئے انہوں نے سخت پالیسیاں مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ملک کے شمالی علاقاجات میں انتہاپسندی جیسی صورتحال سے نبرد آزما ہیں جس کی وجہ سے وہاں کی آبادی سندھ صوبے باالخصوص کراچی نقل مکانی کررہی ہے، جن کے بچوں کو کسی بھی قسم کی ویکسینیشن پہلے کبھی نہیں کی گئی اور اسی آبادی میں موجود مسلح گروپس نہ صرف پولیو ورکرز کو حراسان کر رہے ہیں، بلکہ ان کے بچوں کی وجہ سے یہی وائرس دوسرے آبادی میں بھی منتقل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبے میں پائے جانے والے 11(گیارہ)پولیو کیسز میں سے 10کراچی اور ایک سانگھڑ ضلعی میں نقل مکانی کرکے آنے والی خاندانوں میں ہی سے پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے قلیل ذرائع سے دہشتگردوں کے خلاف جاری ٹارگیٹیڈ آپریشن کے باوجود حکومت پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کریگی،بشرطیکہ وہ ایک دن پہلے انتظامیہ کو اپنے پروگرام کے بارے میں آگاہی دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے صوبے بھر میں پولیو کے خلاف مہم 100فیصد کامیاب بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کردیئے ہیں اور اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دوسرے متعلقہ افسران کو ان کی طرف سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے پر ذمیوار ٹھرایا جائیگا، انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں بہت سے تبادلے اور انکوائریاں بھی کی گئیں ہیں جس کے بعد افسران کی طرف سے پولیو کے خاتمے کیلئے مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت، پولیو کے خلاف کام کرنے والے عالمی این جی اوز اور دوسرے فنڈنگ اداروں کے کردار کوسراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سے سندھ حکومت نے بھی مالی، انتظامی اور ٹیکنیکی مدد فراہم کرنے میں 100فیصد سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر سینٹر کو کچھ مزید آفیس بھی مہیا کی جائیں گی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار اجمل نے کہا کہ جہاں تک پولیو کا تعلق ہے، پاکستان عالمی سطح پر مشکل مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس نے پاکستان کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے، اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام اور اس کو فعال بنانے کی سفارشات کے ساتھ رواجی ٹیکون کے پروگرام کو مزید فعال کرنے کی بھی سفارش کی۔

اس موقعہ پر سیکریٹری صحت اقبال درانی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون کیا جا رہا ہے اور سندھ حکومت نے اس حوالے سے پچھلے سال کے 95ملین روپوں کی بنسبت اس سال630ملین روپے بجیٹ میں مختص کئے ہیں تاکہ ملکی و عالمی تنظیموں کی پولیو کے خاتمے کیلئے جاری کاوشوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔اجلاس میں پولیو اوور سائیٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ،سیکریٹری صحت اقبال درانی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو،پولیو کیلئے صوبائی فوکل پرسن ڈاکٹر احمد علی شیخ اور دوسرے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی