معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کیلئے صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد بنیادی کردار کا حامل ہے، آئی جی سندھ

بدھ 17 ستمبر 2014 13:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کیلئے صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد بنیادی کردار کا حامل ہے اور مختلف کھیل بشمول فٹبال‘ کرکٹ‘ ہاکی‘ بیس بال‘ ٹینس وغیرہ کا معاشروں کی سطح پر فروغ سے ناصرف انسان جسمانی وذہنی طور پر صحت مند رہتا ہے بلکہ نوجوان طبقہ بھی ان میں ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں رہتا ہے جوکہ بلاسبہ کسی بھی پرامن معاشرے کے قیام کی اولین ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے نیشنل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد ہسندھ پولیس اسپورٹس کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی‘ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو‘ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ سید ذاکر حسین ودیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں پولیس فور سے وابستہ افسران اور جوان بھی حصہ لیں تاکہ فٹنس برقرار رہے اور فرائض کی ادائیگی میں مستعدی وتیزی نمایاں طور پر دکھائی دے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے سدباب اور امن وامان کے حالات پر موثر کنٹرول کے ضمن میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران صوبہ سندھ کے تمام پولیس رینج کے تھانہ جات کی حدود میں چھاپہ مار کارروائیوں اور پولیس مقابلوں میں 212 ملزمان ہلاک ہوئے جن میں 36 دہشت گرد‘ 7 اغواء کار‘ ایک بھتہ خور‘ 166 ڈکیت اور 3 نوٹیفائیڈ ڈکیت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے عرصہ میں کراچی پولیس نے 6269 چھاپوں اور 365 پولیس مقابلوں میں 36 دہشت گردوں‘ 4 اغواء کاروں‘ ایک بھتہ خور اور 118 ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 159 جرائم پیشہ عناصر ہلاک ہوئے۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی اور شہروں کی سطح پر کھیلوں کے فروغ سے بالخصوص نوجوانوں میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں اور مستقبل میں ایسے ہی نوجوانوں کی بدولت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی قیادت میں بحالی امن میں پولیس کا کردار قابل تعریف ہے اور جس محنت وجانفشانی سے پولیس اپنے فرائض انجام دے رہی ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور بالخصوص ٹارگٹڈ کلنگز‘ اغوا برائے تاوان اور بھتہ پرچیوں/ کلیکشن کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس موقع پر سندھ پولیس اسپورٹس کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی