کراچی ، ڈپٹی کمشنرز کا ہنگامی اجلاس ، انتظامیہ کو مقرر کر دہ قیمت سے زائد قیمت اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی میں شدت لانے کی ہدایت

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے احکامات کی روشنی میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈپٹی کمشنرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور انتظامیہ کی جانب سے مقرر کر دہ قیمت سے زائد قیمت اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی میں شدت لانے کی ہدایت کی، اجلاس میں دودھ کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی اور ملاوٹ اور کم تول کر دودھ فروخت کر نے کا جا ئزہ لیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کر نے والے اور مضر صحت د ودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو موٴ ثر بنانے کی ضرورت ہے، انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ صحت کے انسپکٹرز اور بیورو آف سپلائی کے شعبہ اوزان وپسمائش کے انسپکٹرز کو ساتھ رکھیں تاکہ دودھ کا معیا ر اور وزن کو چیک کیا جا سکے ، کمشنر نے دودھ فروشوں اور باڑہ والوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی مقرر کر دہ قیمت پر دودھ کی فروخت کے سلسلہ میں اور مضر صحت اور کم تولنے کے ضمن میں قوانین پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ عدالتی حکم کی تعمیل کو یقینی بنا یا جا سکے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ناجائز منافع خور دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کر نے والی ٹیمیں بلدیہ عظمیٰ کے ہیلتھ انسپکٹر اور بیورو آف سپلائی کا شعبہ اوزان وپیمائش کا عملہ بھی کارروائی کے دوران شامل رہے گا تاکہ وہ باڑوں میں بھینسوں کو انسانی صحت کے مضر انجکشن دینے والوں کا پتہ چلاسکیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ باڑے والے جو بھینسوں کو زیادہ دودھ حا صل کر نے کے لئے ایسے انجکشن دے رہے ہیں جو انسانی صحت کے لئے مضر ہیں وہ نا قابل معا فی ہیں ان کے خلا ف سخت قانونی کارروائی کی جا ئے گی اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز دودھ کی قیمت میں من ما نا اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف کاررائی سے کمشنر کو آگاہ رکھیں گے اور ہر روز کمشنر کو اپنی کارروائی کی رپورٹ پیش کر یں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی