بند کریں
صحت صحت کی خبریںڈی سی او کی خصوصی ہدایات ‘ڈسٹرکٹ زکوٰة و عشر کمیٹی قصور کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 18/09/2014 - 18:44:09 وقت اشاعت: 18/09/2014 - 16:57:56 وقت اشاعت: 18/09/2014 - 16:46:36 وقت اشاعت: 18/09/2014 - 16:27:08 وقت اشاعت: 18/09/2014 - 15:48:27 وقت اشاعت: 18/09/2014 - 15:30:15 وقت اشاعت: 18/09/2014 - 15:05:29 وقت اشاعت: 18/09/2014 - 15:02:58 وقت اشاعت: 18/09/2014 - 13:16:52 وقت اشاعت: 18/09/2014 - 13:07:27 وقت اشاعت: 18/09/2014 - 12:58:37

ڈی سی او کی خصوصی ہدایات ‘ڈسٹرکٹ زکوٰة و عشر کمیٹی قصور کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء)ڈی سی او قصور محمد شاہد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ زکوٰة و عشر کمیٹی قصور کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ زکوٰة کے آفس گلبرک کالونی قصور میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰة اشفاق احمد خاں ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور ڈویژن زکوٰة نصیر احمد خاں ، محکمہ ہیلتھ ، محکمہ بہبود آبادی ،سول ڈیفنس ،محکمہ سوشل ویلفیئر ، محکمہ ایجو کیشن اور دیگر محکموں کے ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او زکوٰة اشفاق احمد خاں اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نصیر احمد خاں اور دیگر نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے ہمیں چاہیے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول ، دفتروں اور گھروں کو مکمل طور پر صاف رکھیں ۔ برسات میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش ممکن ہوتی ہے لہذا کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اپنے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں ۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ زکوٰة آفس گلبرک کالونی سے سٹیل باغ چوک تک ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر عوام میں ڈینگی آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

18/09/2014 - 15:30:15 :وقت اشاعت