بند کریں
صحت صحت کی خبریںشاہکوٹ،خالص دودھ کا حصول عوام کیلئے خواب بن گیا، لوگ ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ پینے پر مجبور ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/09/2014 - 13:14:55 وقت اشاعت: 20/09/2014 - 12:22:51 وقت اشاعت: 19/09/2014 - 21:04:41 وقت اشاعت: 19/09/2014 - 19:28:11 وقت اشاعت: 19/09/2014 - 19:21:57 وقت اشاعت: 19/09/2014 - 19:02:08 وقت اشاعت: 19/09/2014 - 18:27:34 وقت اشاعت: 19/09/2014 - 17:56:43 وقت اشاعت: 19/09/2014 - 17:41:06 وقت اشاعت: 19/09/2014 - 17:24:34 وقت اشاعت: 19/09/2014 - 14:53:44

شاہکوٹ،خالص دودھ کا حصول عوام کیلئے خواب بن گیا، لوگ ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ پینے پر مجبور ، محکمہ صحت نے لمبی تان لی

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) شاہکوٹ میں خالص دودھ کا حصول عوام کیلئے خواب بن گیا، لوگ ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ پینے پر مجبور ہو گئے، محکمہ صحت نے لمبی تان لی۔تفصیل کیمطابق محکمہ صحت اور فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت اور بے حسی کے باعث شاہکوٹ شہر میں خالص دودھ کا حصول دیوانے کا خواب بن کر رہ گیا شہر کے گردو نواح میں آباد سینکڑوں دیہاتوں سے گوالے الصبح دیہاتیوں سے سستے داموں خالص دودھ خرید کر شاہکوٹ میں لگی ڈیری مشینوں پر پہنچ جاتے ہیں اور وہاں دودھ سے کریم نکلوا کر دودھ میں جراثیم ملا گندہ پانی اور یوریا کھاد کی ملاوٹ کر کے عوام کو دودھ کی سپلائی دینے پہنچ جاتے ہیں اور بیچارے عوام غلیظ پانی اور کھاد و دیگر کیمکل ملے مضر صحت دودھ کو مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ،پانی ملے مضر صحت دودھ سے گھریلو عوام کیساتھ ساتھ ہوٹل مالکان بھی عاجز ہیں ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ کیوجہ سے دہی بھی نہیں بنتا جبکہ خوش ذائقہ خالص دودھ سے بنی چائے کیلئے بھی لوگ ان سے بحث و تکرار کرتے ہیں جسکی وجہ سے ہمارے گاہک بھی دن بدن کم ہوتے جا رہے ہیں اگر دودھ سپلائی کرنیوالے گوالے سے شکایت کریں تو دودھ کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے اس تمام صورتحال کے باوجود محکمہ صحت اور فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اورانکا جونےئر عملہ دیہاڑیاں لگا کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

19/09/2014 - 19:02:08 :وقت اشاعت