جی او سی جہلم کی ہدایت پرسیز فائر لائن پر ویلفیئر ماڈل ہسپتال بنڈالہ میں پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 20 ستمبر 2014 15:44

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء)جی او سی جہلم کی ہدایت پرسیز فائر لائن پر واقع بنڈالہ ویلفیئر ماڈل ہسپتال بنڈالہ میں پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں آرمی اور سول ڈاکٹرں نے بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئی مفت میڈیکل کیمپ کی سرپرستی ایم ڈی ایس بھمبر ے انچارج کرنل ڈاکٹر کر رہے تھے یہ مفت میڈیکل کیمپ حالیہ طوفانی بارشوں سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام اور مریضوں کے چیک اپ کے لیے ہنگامی طور پر پاک آرمی نے لگایا گی مفت میڈیکل کیمپ لائن آف کنٹرول کے قریب آباد لوگوں کے علاج معالجے کے لیے لگا یا گیا تھا جس میں یونین کونسل بنڈالہ اور گرد و نواح سے سات سو سے زائد مریضوں کا مفت میڈیکل چیک ہوا ۔

(جاری ہے)

میڈیکل چیک اپ کروانے والوں میں مردو خواتین ،بچے اور بوڑھے شامل تھے مفت میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے میڈیکل کے سپیشلسٹ، سرجن میل اور فی میل ڈاکٹرز صاحبان شامل تھے جبکہ آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر مظہر نے بھی مفت میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات سر انجام دی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب سماہنی راجہ غلام محی الدین، بنڈالہ ویلفیئر ماڈل ہسپتال بنڈالہ کمیٹی کے عہدیداران ریٹائرڈ میجر راجہ ذالقرنین خان،حاجی راجہ گلزار اور کمیٹی کے دیگر ذمہ داران نے بنڈالہ ویلفیئر ہسپتال کے چیئرمین راجہ اظہر اقبال خان کے ہدایت پر مفت آرمی میڈیکل کیمپ کے انتظامات اور مریضوں کے دیکھ بھال کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔

ایم ڈی ایس بھمبر کے انچارج کرنل ڈاکٹر نے بنڈالہ ویلفیئر ماڈل ہسپتال کی کمیٹی کے انتظامات و کارکردگی کو بے حد سراہا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم ملک کی خدمت کرنی چاہئے یہ زندگی عارضی ہے دکھی انسانیت کی خدمت اولین فرض ہے ۔ قبل ازیں پاک آرمی کے ز یر اہتمام سب ڈویژن سماہنی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں بھی ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا جس میں ایک ہزار سے زائد لوگوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔

وادی ویلفیئر آرگنائزیشن بنڈالہ اور بنڈالہ ویلفیئر ماڈل ہسپتال کی انتظامیہ نے پاک آرمی کی طرف سے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ پر جی او سی جہلم ، ایم ڈی ایس بھمبرکے انچارج اور پاک آرمی کے ڈاکٹرز صاحبان کا شکریہ اد ا کیا جھنوں نے دوردراز پہاڑی علاقے میں آکر لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور ادویات دیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی