دنیا میں امن محروم طبقوں کو حق دیئے بغیر ممکن نہیں،حافظ طاہر اشرفی،

بین المسالک و بین المذاہب مکالمہ سے امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، تشدد کے خاتمے کے لیے امن پسند قوتوں کو متحد ہونا ہو گا،تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) دنیا میں امن محروم طبقوں کو حق دیئے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ بین المسالک و بین المذاہب مکالمہ سے امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عالمی یوم امن کے موقع پر انٹر فیتھ ہارمنی کونسل انٹر نیشنل کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مولانا زاہد محمود قاسمی ، فادر جیمز چنن ،فادر فرانسز ندیم ،فادر پاسکل پاؤل ، علامہ زبیر عابد، ڈاکٹر مارکوس فدا ، پاسٹر انور فضل ، ڈاکٹر مجید ابیل، ڈاکٹر سعدیہ عمر اور جاوید ولیم نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے خاتمے کے لیے امن پسند قوتوں کو متحد ہونا ہو گا۔ دنیا میں امن ،امن پسند قوتوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب اور مسالک کے مقدسات کا احترام امن کی بنیاد ہے۔ کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین تشدد کو تقویت دینے اور امن کی کوششوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود غیر مسلم مذاہب کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ حکومت اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے اور پاکستان میں تشدد اور نفرت کے خلاف اٹھنے والی آوازیں مضبوط ہو رہی ہیں اور متشددانہ رویے کمزور ہو رہے ہیں۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد ملک کے اندر امن ، محبت اور رواداری کے لیے ہے ۔ ہم تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ایک نقطے پر جمع ہو جائیں کہ” اپنا مسلک چھوڑو نہیں کسی کا مسلک چھیڑو نہیں“ اور قرآن کریم کے حکم ”تمہارے لیے تمہارا دین ، ہمارے لیے ہمارا دین “ کو شعار بنا کر اس پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ پرتشدد سر گرمیوں کی مذمت کی ہے اور ملک بھر میں مختلف مسالک اور مذاہب کے درمیان پیدا ہونے والے تصادم کو افہام و تفہیم سے حل کروانے کی کوشش کی ہے ۔فادر جیمز چنن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب امن کا پیغام دیتے ہیں اور امن کے قیام کے لیے مکالمہ کو رواج دینا ہو گا ۔ مکالمہ سے ہی غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں اور قربتیں بڑھتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی