ایبولا وائرس کے مریضوں میں تین گنا اضافہ ہو سکتا ہے، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

منگل 23 ستمبر 2014 13:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیے فوری طور پر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو نومبر کے اوائل میں ہی اس وباء میں مبتلاء ہونے والے افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حوالے سے بتایا ہے کہ نومبر کے آغاز میں ہی مغربی افریقہ میں اس بیماری سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھتی ہوئی بیس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

منگل کے دن یہ پیش گوئی ’نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن‘ میں جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کی تیاری میں لندن کے امپیریل کالج کے ماہرین نے بھی ریسرچ کی ہے۔رواں برس فروری میں مغربی افریقی ممالک سے پھوٹنے والی اس وبا میں اب تک 5800 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کیس گنی، لائبیریا اور سیرالیون میں نوٹ کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے اندازوں کے مطابق یہ وباء اب تک کوئی اٹھائیس ہزار افراد کو ہلاک بھی کر چکی ہے۔منگل کو جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ آبادی کی عادات، وہاں کے نظام صحت اور اس وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے جانے والے غیر موٴثر اقدامات کی وجہ سے اس انفیکشن سے بہت زیادہ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ مزید کہا گیا ہے، ”ہنگامی طور پر موٴثر تدابیر اور اقدامات کے بغیر ایبولا وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

“ کہا گیا ہے کہ خطرہ ہے کہ اس وائرس کے نتیجے میں ہفتہ وار سینکڑوں یا ہزاروں افراد تک پہنچ سکتا ہے۔مغربی افریقہ کے تین ممالک گنی، لائبیریا اور سیرالیون ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور وہاں سے لوگ بڑی تعداد میں ایک ملک سے دوسرے ملک سفر کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس وباء میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان ممالک میں مختلف تنازعات کے باعث نہ صرف ماہر طبی اہکاروں کا فقدان ہے بلکہ وہاں کا صحت عامہ کا شعبہ بھی کمزور ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں یہ بیماری اتنی تیزی سے نہیں پھیل سکی ہے کیونکہ وہاں کا ہیلتھ سسٹم ان ممالک کی نسبت زیادہ مضبوط ہے۔اقوام متحدہ کے اس ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ اس بیماری سے نمٹنے کے لیے ویکسین اور دیگر ادویات ابھی تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہیں اور وہ اتنی بڑی آبادی کے لیے کئی ماہ تک دستیاب نہیں ہو سکیں گی۔ اس لیے عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ اس وباء کے خلاف احتیاطی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی