شاہ فیصل زون میں شجر کا ر مہم کا آغاز، آلودگی سے پاک صحت معاشرے کے قیام کے لئے ایک لاکھ پودے لگانے کا اعلان

منگل 23 ستمبر 2014 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت افضاء الطاف خواتین پارک شاہ فیصل کالونی نمبر5میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اپنے قائد محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،ڈائریکٹر پارکس ندیم شیخ ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عبدالکریم ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اسلم پرویز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی پاکستان کی واحد جماعت اور قائد تحریک محترم الطاف حسین ملک مظلوم عوام کے واحد نجات دہندہ ہیں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو ہر شعبے میں مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب روز مصروف ہیں اور انشا اللہ اداروں کے باہمی تعاون کو یقینی بنا کر عوام کو صاف ستھرا ،سرسبز ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل زون میں آج شجر کاری مہم کا آغاز اس بات کا غماز ہے کہ ہم اپنے قائد کی ہدایت پر عوام کو در پیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز و شاداب صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سبز ہ لگا کر آلودگی سے پاک صحت مند ماحول کو فروغ دیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے اعلان کیا کہ صحت معاشرے کے قیام کے لئے ماہانہ صفائی وستھرائی اور انسداد تجاوزات کے حوالے سے خصوصی مہم کے ساتھ شاہ فیصل زون میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے ایک لاکھ سے زائد پودے لگا نے کا اعلان کرتے ہوئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ تمام فیملی پارکس ،گرین بیلٹس اور شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ کو سرسبز بنا یا جائے دریں اثناء صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ماہانہ خصوصی صفائی وستھرائی اور انسداد تجاوزات مہم کے پہلے روز کچرا کنڈیوں ،شاہراہوں سے سینکڑوں ٹن کچرا ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو شاہراہوں سے اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا گیا

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی