ملک میں ایک دن میں پولیو کے 5 نئے کیس سامنے آگئے

بدھ 24 ستمبر 2014 12:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) ملک بھر میں ایک دن میں پولیو کے 5نئے کیس سامنے آئے ہیں، اس طرح اس سال پولیو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 171ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیوکے نئے کیس کراچی، کوئٹہ، ٹانک، رزمک اور خیبر ایجنسی میں سامنے آئے ہیں،کراچی میں پولیو سے متاثر ہونے والا 2 سالہ بلال لیاقت آباد کا رہائشی ہے جبکہ سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ اقوام متحدہ میں پیش کی ہے جس کے مطابق دنیا بھر میں وائرس کا شکار 10میں سے 9بچوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔دوسری جانب پولیو وائرلوجی لیبارٹری قومی ادارہ صحت نے اگست میں ملک کے 11 شہروں کے سیوریج کے نمونے حاصل کیے۔ لیبارٹری نتائج کے مطابق ان میں سے 6 بڑے شہروں لاہور ، کراچی ، راول پنڈی ، کوئٹہ ، جیکب آباد اور حیدرآباد کے سیوریج میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے مین آوٹ فال روڈ پمپ اسٹیشن سے حاصل نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔کراچی کے سجن گوٹھ بلدیہ اور سہراب گوٹھ گڈاپ ٹاون میں پولیو وائرس موجود ہے۔راول پنڈی کے کئی علاقوں میں سیوریج کے پانی میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔اسلام آباد ، ملتان ، سکھر اور فیصل آباد کے سیوریج میں پولیووائرس نہیں پایا گیا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ پولیو کی مسلسل اور موثر مہمات ہی اس خطرناک وائرس کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی