بے خوابی ایک خاموش قاتل ، خطرناک بیماریوں کی موجب ہو سکتی ہے،ماہرین

بدھ 24 ستمبر 2014 12:34

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء ) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رات دیر سے سونے سے انسان بلڈ پریشر ، دل کی دھڑکن تیز ہو جانے اور سوزش سے متعلق کیمیائی مواد میں اضافے جیسی موذی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے۔ برطانیہ میں مانچسٹر کی 23 سالہ نیام سپینس کا شمار بھی انہی افراد میں ہوتا ہے۔ اس کو ساری رات نیند نہیں آتی اور صبح تین بجے اگر نیند آ جاتی ہے تو سات بجے اٹھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے تین یا چار گھنٹے ہی سو پائی ہے۔

کہتی ہے کہ میں رات گیارہ بجے ہی سے سونے کی کوشش شروع کر دیتی ہوں لیکن عادت اس طرح بن گئی ہے کہ تین یا ساڑھے تین سے پہلے سو نہیں پاتی۔ نیند لانے کے لئے وہ گھریلو کام شروع کر دیتی ہے ، تا کہ تھکن کی وجہ سے وہ آ جائے۔ یہ مسئلہ صرف نیام کے ساتھ ہی نہیں ہے ، بلکہ دنیا بھرمیں کروڑوں افراد نیند کے اس خلل کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ان لوگوں کو یہ علم نہیں ہے کہ وہ اس کے سبب اپنی زندگی کو ذہنی اور جسمانی کن خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔

نیند کے ماہرین کہتے ہیں کہ پہلے دنیا بھر میں لوگ جلدی اٹھنے اور سونے کے عادی تھے ، لیکن 1980 کے عشرے سے لوگوں نے یہ نظام بدلنا شروع کر دیا۔ اس کا ایک سبب تو ٹیکنالوجی ، اور تناو والا کام ہے ، جس میں ، ریڈیو ، ٹی وی ، موبائل فون ، کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس وغیرہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، اور سب سے خوفناک یہ حقیقت ہے کہ لوگ بے خوابی کے مرض کو خاموشی کے ساتھ برداشت کرتے جا رہے ہیں اور اس کے خطرناک نتائج پر غور کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی