پشاور،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا ہنگو اور جلوزئی کے آئی ڈی پی کیمپوں میں مقیم آپریشن متاثرین کیلئے پانچ ہزار روپے فی خاندان عید پیکج کا اعلان ،

متاثرین کی خوراک، صحت وصفائی اور بچوں کی تعلیم سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت

جمعرات 25 ستمبر 2014 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ہنگو اور جلوزئی کے آئی ڈی پی کیمپوں میں مقیم تیراہ اور باڑہ سمیت خیبرایجنسی کے آپریشن متاثرین کیلئے پانچ ہزار روپے فی خاندان عید پیکج کا اعلان کیا ہے نیز انکی خوراک، صحت وصفائی اور بچوں کی تعلیم سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اس کا اعلان انہوں نے خیبرایجنسی کے آئی ڈی پیز کے 45 رکنی وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا جس نے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کی زیر قیادت ان سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور انہیں مذکورہ دو کیمپوں میں مقیم تقریباً پانچ ہزار متاثرہ خاندانوں کی حالت زار سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر ضیاء الله آفریدی، منصوبہ بندی و ترقیات کے پارلیمانی سیکرٹری میاں خلیق الرحمن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز، کمشنر پشاور منیر اعظم اور پی ڈی ایم اے کی ڈائریکٹر ریلیف عمارہ عامرکے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ فاٹا کے تمام باشندے ہمارے لئے یکساں اہمیت رکھتے ہیں اور ہم انہیں ملکی سرحدوں کے محافظ اور پاکستان کے بازوئے شمشیر زن سمجھتے ہیں تاہم شمالی وزیرستان میں اچانک آپریشن شروع ہونے سے وہاں کے آئی ڈی پیز کی ہنگامی ضروریات کے پیش نظر ہماری تمام تر توجہ انکے قیام اور آباد کاری پر مرکوز رہی اور ہمیں خدشہ لاحق تھا کہ مباداشدید گرمی میں انکی دیگر ضروریات میں کمی کے علاوہ کوئی وبائی مرض نہ پھوٹ پڑے اور قیمتی جانوں بالخصوص ننھے بچوں کی زندگی کو سنگین خطرات درپیش نہ ہوجائیں مگر الله تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس ضمن میں صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے اور اسے بہتر بنانے کیلئے ہماری اجتماعی کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ وہ خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان سمیت فاٹا کے تمام آئی ڈی پیز کو یقین دہانی اور خوشخبری دیتے ہیں کہ تمام قبائلی علاقوں میں پاک فوج کے تعاون سے پائیدار امن قائم ہو رہا ہے اور بہت جلد وہ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے جبکہ وفاق کے ساتھ ساتھ ہماری صوبائی حکومت انکی بحالی میں بھی بھر پور تعاون جاری رکھے گی پرویز خٹک نے جلوزئی کیمپ میں چند سال قبل دہشت گرد دھماکے میں بعض شہداء اور زخمیوں کو صوبائی حکومت کی طرف سے معاوضے کی رقم نہ ملنے سے متعلق شکایت پر کمشنر پشاور کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین سے انکی لسٹ لیکر معاوضے کی جلد ازجلد ادائیگی بھی یقینی بنائے انہوں نے ان آئی ڈی پیز کے 46 طلباء و طالبات کی مفت تعلیم سے متعلق پی ڈی ایم اے کو ٹاسک نمٹانے کی ہدایت کی اسی طرح آئی ڈی پیز کو ناقص آٹے کی فراہمی سے متعلق انہوں نے حکام کو متعلقہ عالمی اداروں سے رابطہ کرنے اور آٹے کا معیار بہتر بنانے یا متاثرین کو نقد ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ نقد ادائیگی ممکن نہ ہونے کی صورت میں عالمی ادارے متاثرین کو صوبائی حکومت کی سستا آٹا اور گھی سکیم کی طرز پر یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹے کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ خواتین اور بچوں سمیت آئی ڈی پیز کو گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑا ہونے اور دور دراز کی سفری صعوبتوں سے نجات ملے وزیر اعلیٰ نے حیات آباد کے گرد چار دیواری کی تعمیر کی صورت میں خیبر ایجنسی کے ملحقہ باشندوں کی آسانی اور خواتین، طلبہ اور مریضوں کی پیدل آمدورفت کیلئے سکیورٹی گیٹ کی گنجائش چھوڑنے کی درخواست پر متعلقہ حکام سے بات کرنے کا بھی یقین دلایا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی