آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں گھر گھر پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

ہفتہ 27 ستمبر 2014 16:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) آزادکشمیر کے تمام اضلاع مظفرآباد، نیلم،ہٹیاں بالا،باغ،حویلی،پونچھ،سدھنوتی،کوٹلی ،میرپور اور بھمبر میں تین روزہ29ستمبر تا یکم اکتوبر2014 گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کی ریاست گیرمہم کا آغاز گزشتہ روزکر دیا گیا۔محکمہ صحت آزادکشمیر نے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔

اس سلسلہ میں مرکزی تقریب اپر چھترمنعقد ہوئی جس میںآ زادکشمیر کے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے ضلعی صحت افسر کے دفتر میں ایک بچے کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سردار شبیر احمد خان پروگرام منیجر ای پی آئی آزادکشمیر نے وزیر خزانہ اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گو کہ ریاست جموں وکشمیر پولیو فری سٹیٹ ہے تاہم پھر بھی اس مہم کے دوران 698984بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائینگے۔

(جاری ہے)

جس کیلئے 1987ٹیمیں 395فکس سینٹرز اور 122ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ تمام فکس سینٹرز صبح 8:00بجے سے شام 4:00بجے تک مہم میں مصروف رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کی سپرویثرن کے لیے 34تحصیل سپروئزر اور 469ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں جو ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کریں گے۔ہر ضلع میں DHOاور DCآفس میں پولیو کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ مرکزی سطح پر پراونشل پروگرام منیجر ای پی آئی اے جے کے دفتر اپر چھتر مظفرآباد میں بھی پولیو کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا فون نمبر 05822-921180ہے جہاں پر پولیو مہم کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائیگا۔

انہوں نے اس سلسلہ میں عوام الناس سے التماس کی کہ پولیو گھر گھر مہم میں مامور عملہ سے بھرپور تعاون کریں اور اگر کسی بھی وجہ سے آپ کا بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائے تو ضلعی کنڑول روم کو مطلع کیا جائے تاکہ والدین اور عوام الناس کی باہمی روابط سے پانچ سال تک کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔انہوں نے آزادکشمیربھر میں والدین،اساتذہ ،وکلاء، شہریوں، ملازمین ،مزدور اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 14سالوں سے آزادکشمیر پولیو فری ہے یہ تب ہی ممکن ہوا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کی ذاتی دلچسپی ،ممبران اسمبلی ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت کے آفیسران ،اہلکارن ،میڈیا اور عوام الناس نے تعاون کیا۔ اگر اسی طرح تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کو بھی یقینی بنائیں تو بہت جلد ملک سے ان مہلک بیماریوں کا خاتمہ ہو جائیگا۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی درخواست کی کہ یہ پیغام تمام لوگوں تک پہنچانے کے لیے محکمہ صحت عامہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اس قومی فریضہ میں اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیں تاکہ آزادکشمیر سے پولیس جیسی موذی مرض کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی