صوبے بھر میں آبنوشی کی تمام سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائیں،پرویزخٹک،

پورے ملک میں لوگوں بالخصوص بچوں کو آدھی سے بھی زیادہ بیماریاں ناقص یا آلودہ پانی پینے سے لاحق ہوتی ہیں

ہفتہ 27 ستمبر 2014 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے بھر میں آبنوشی کی تمام سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ آبنوشی کے حکام پر واضح کیا ہے کہ اس ضمن میں کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی وہ اپنے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف اضلاع میں دیہی اور شہری سطح پر پینے کے صاف پانی کی جاری اور نئی سکیموں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں منصوبہ بندی و ترقیات کے پارلیمانی سیکرٹری میاں خلیق الرحمان کے علاوہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور انسپکشن ٹیم کے سیکرٹریوں، انجینئرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی وزیراعلیٰ نے واٹرسپلائی کی تمام سکیموں میں کوالٹی کنٹرول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ محکموں کے بنیادی فرائض میں شامل ہونا چاہئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پورے ملک میں لوگوں بالخصوص بچوں کو آدھی سے بھی زیادہ بیماریاں ناقص یا آلودہ پانی پینے سے لاحق ہوتی ہیں اور اسکی بنیادی وجہ متعلقہ محکموں اور حکام کی کرپشن اور چشم پوشی ہے مگر اب اس گندے کھیل کی کم از کم خیبر پختونخوا میں ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی حکام کو نہ صرف آبنوشی کی جاری و نئی بلکہ مکمل شدہ سکیموں میں پانی کا معیار جانچنا اور کسی بھی خرابی کی تصحیح کرنا ہو گی تاکہ معصوم شہریوں کو جانے انجانے میں پانی کی جگہ زہر نہ پلایا جا سکے انہوں نے خبردار کیا کہ اس ضمن میں ٹھوس عوامی شکایت یا غفلت کا سخت ترین نوٹس لیا جائے گا اور ایسے ہر کیس کی نہ صرف انسپکشن ٹیم سے انکوائری کرائی جائے گی بلکہ محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی رول دیا جائے گا پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ آبنوشی کو اپنا وجود منوانا ہو گا بصورت دیگر اسکے باقی رہنے کا جواز ختم ہو جائے گا محکمے اسلئے نہیں ہوتے کہ وہ صرف ملازمین بھرتی کرتے اور انہیں مفت کی تنخواہیں دیتے رہیں جبکہ عوام کو رتی بھر فائدہ بھی نہ پہنچا سکیں پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت میں غریب عوام کے فنڈز پر پلنے والے ایسے سفید ہاتھیوں کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ہم کسی بھی محکمے میں کرپشن اور بدعنوانی کی اجازت دینگے بلکہ ہر کرپٹ اہلکار کی فوری اور عبرتناک سرزنش ہو گی جس کیلئے احتساب کمیشن بھی فعال بنایا جا رہا ہے محکمہ آبنوشی کے حکام نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واٹر سپلائی کی تمام سکیموں کی کوالٹی کنٹرول کے مطابق بروقت اور معیاری تکمیل کے علاوہ فنڈز کا شفاف اور منصفانہ استعمال یقینی بنانے کا یقین دلایا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی