لاطینی امریکا میں مچھروں سے پھیلنے والی نئی بیماری پر تشویش

پیر 29 ستمبر 2014 16:15

سان سلواڈور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)لاطینی امریکا میں مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی ایک نئی بیماری کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے جسے منظر عام پر آئے ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا۔ اس مرض نے خطے میں ہزاروں افراد کو اپنا شکار بنا لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مچھر کے باعث جنم لینے والی اس بیماری کو چیکونگونیا کہا جاتا ہے جو جان لیوا تو نہیں ہے تاہم اس کے تیز تر پھیلاوٴ نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

بعض علاقوں میں تو ہسپتال اس مرض کے شکار افراد سے بھرے پڑے ہیں۔اس باعث متاثرہ علاقوں میں اقتصادی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں جبکہ مریضوں کو کئی کئی روز درد اور دکھ تکلیف میں گزارنے پڑ رہے ہیں۔ مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس بیماری کا پتہ تقریبا ایک برس پہلے چلا تھا اور تب سے ہی یہ کیریبیئن سے لے کر وسطی اور جنوبی امریکا میں ہر جگہ پھیل چکی ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا میں بھی بعض لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں۔ایل سلواڈور میں طبی حکام نے بتایا ہے کہ چیکونگونیا کے تقریبا تیس ہزار مشتبہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اگست میں انہوں نے یہ تعداد دو ہزار تین سو بتائی تھی۔ اس مرض کی علامتوں میں جوڑوں کا شدید درد بھی شامل ہے جس کے باعث چلنا پھرنا محال ہو سکتا ہے۔

سان سلواڈور ہسپتال میں ایک انتالیس سالہ مریض کاتالینو کاسٹیلو کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے نتیجے میں ہونے والا درد ناقابلِ یقین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دس دِن گزرنے کے باوجود بھی درد میں کمی واقع نہیں ہوئی۔وینزویلا میں حکام نے اس بیماری کے سترہ سو کیسز کی تصدیق کی ہے۔ وہاں بھی اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے ہمسایہ ملک کولمبیا میں چار ہزار آٹھ سو افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں لیکن وہاں وزارتِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ برس کے ابتدائی عرصے تک یہ تعداد سات لاکھ کو پہنچ سکتی ہے۔

برازیل میں بھی اس مرض کے آثار دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں۔اس بیماری نے ڈومنیک ری پبلک کو سب سے زیادہ متاثرہ کیا ہے جہاں امریکا بھر میں سامنے والے کیسز میں سے نصف رپورٹ کیے گئے ہیں۔پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق چیکونگونیا کم از کم دو درجن ملکوں اور خطوں میں پھیل چکا ہے۔ اس کا پہلا کیس گزشتہ برس کے اواخر میں کیریبیئن کے شمال مشرقی جزیرے فرنچ سینٹ مارٹن میں رپورٹ کیا گیا تھا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی یہ بیماری پھیلی ہے جو بظاہر کسی دوسری جگہ سے وہاں نہیں پہنچی۔ اے پی نے ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہاں بھی مزید لوگ اس مرض کے شکار بن سکتے ہیں لیکن وسطی اور جنوبی امریکا خاص طور پر مچھروں کے نشانے پر ہے۔یونیورسٹی آف ٹیکساس میڈیکل برانچ میں انسٹی ٹیوٹ فار ہیومن انفیکشنز اینڈ امیونٹی کے سربراہ اسکاٹ سی ویوَر کا کہنا ہے کہ جدید طبی تاریخ میں لاطینی امریکا میں یہ مرض پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسی باعث مقامی آبادی میں اس مرض کے خلاف قوتِ مدافعت نہیں پائی جاتی جو اس مرض کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ بن رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی