بند کریں
صحت صحت کی خبریںجمعیت طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر انجینئر جاوید انور چنہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 30/09/2014 - 13:05:36 وقت اشاعت: 30/09/2014 - 13:05:36 وقت اشاعت: 30/09/2014 - 11:49:18 وقت اشاعت: 29/09/2014 - 18:40:43 وقت اشاعت: 29/09/2014 - 18:01:28 وقت اشاعت: 29/09/2014 - 17:26:23 وقت اشاعت: 29/09/2014 - 17:25:21 وقت اشاعت: 29/09/2014 - 17:08:02 وقت اشاعت: 29/09/2014 - 17:05:12 وقت اشاعت: 29/09/2014 - 17:03:35 وقت اشاعت: 29/09/2014 - 17:00:32

جمعیت طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر انجینئر جاوید انور چنہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکریٹری ،جمعیت طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر اور شہری اتحاد ٹھل کے رہنما انجینئر جاوید انور چنہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی عمر 48 برس تھی اطلاع ملنے پر ٹھل کے شہری سوگ میں اپنا کاروبار بند کرکے سینکڑوں کی تعداد میں ان کے رہائش گاہ پر پہنچ گئے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن ، جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری، حافظ حسین احمد، صوبائی امیر مولانا عبدالصمد ہالیجوی،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو ،ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبد العزیز (بیر شریف والے)،مولانا عبدالله جرار پہوڑ اور دیگر نے جاوید انور چنہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید انور چنہ جے یو آئی کے اہم رہنماوٴں میں شمار کرتے تھے، جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور نظام الٰہی کے لیے جدوجہد کی ہے،انجینئر جاوید انور چنہ کی وفات کی اطلاع ملنے پر جے یو آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت ٹھل پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

مرحوم نے3 بیٹے اور3 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں مرحوم ایم آر ڈی تحریک میں بڑے سرگرم تھے اور کافی عرصہ جیل میں بھی رہے۔

29/09/2014 - 17:26:23 :وقت اشاعت