وزیراعلی خیبرپختونخوا سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان کی ملاقات،طالبان نے میرے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، قبائلی عوام کو دینی اور دنیاوی تعلیم کی اشد ضرورت ہے،اجمل خان،صوبے میں طبقاتی اوردوہرے نظام تعلیم کاخاتمہ کرکے انگریزی زبان میں یکساں نصاب تعلیم کانفاذیقینی بنائیں گے،پرویزخٹک

منگل 30 ستمبر 2014 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان نے بعض فیکلٹی ممبران اور سینئر ایلومنی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے اُن کے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی کے دورے اور اس عظیم درسگاہ کی تاریخ پر مبنی کتاب کی رونمائی کی دعوت دینے کے علاوہ انہیں یونیورسٹی کو درپیش بعض مسائل سے بھی آگاہ کیا وزیر اعلیٰ نے ان مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کا یقین دلایا اور چار سال کی طالبان کی قید سے رہائی پر انہیں مبارکباد دی جس پر انہوں نے بتایا کہ طالبان نے نہ صرف ان سے اچھا سلوک کیا بلکہ وہ اس نتیجے پر بھی پہنچے کہ آج ہماری قوم بالخصوص قبائلی عوام کو دینی اور دنیاوی تعلیم کی اشد ضرورت ہے وفد میں سینئر ایلومنی کے نائب صدر زمان خان اور جنرل سیکرٹری لیفٹنٹ کرنل(ر) جمیل احمد، پروفیسر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شبیر احمد اور فزکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ارباب سفیر احمد شامل تھے پرویز خٹک نے یونیورسٹی کا تدریسی معیار بہتر بنانے کیلئے پروفیسر اجمل خان کی کاؤشوں کو سراہا تاہم انہوں نے بحیثیت مجموعی تمام جامعات کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم توقع رکھنے میں حق بجانب ہے کہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں ہماری درسگاہیں طلبہ و طالبات کی علمی رجہان سازی کے علاوہ تحقیق اور ایجادات کی نئی جہات متعارف کریں حقیقت یہ ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں جوہر قابل کی کمی نہیں اگر کوئی کمی اور خامیاں موجود ہیں تو سب اوپر سے ہیں اگر جامعات و فیکلٹی سربراہ اور تدریسی عملے میں جذبے کا فقدان ہو گا تو طلبہ میں جذبہ کہاں سے آئے گا اسکی بڑی وجہ ماضی کی کرپشن اور بدعنوانیاں بھی ہیں جنکی داستانیں بدقسمتی سے دیگر شعبوں کی طرح ہمارے جامعات اور تعلیمی اداروں کے اندر بھی داخل ہو گئی تھیں تاہم گزشتہ عام انتخابات میں عوام نے خیبر پختونخوا کی سطح پر پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت دلاکر کرپشن اور ظلم و ناانصافی کے نظام سے نفرت کا برملا اظہار کر دیا اب کرپشن کے خلاف ہمارا زیرو ٹالرنس ہے اور یہ بات جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں اور انتظامیہ کو بھی سمجھنی اور سمجھانی ہو گی وفد نے کرپشن کی بیخ کنی اور میرٹ کی بالادستی کیلئے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا پرویز خٹک نے کہاکہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت کااولین نصب العین صوبے میں طبقاتی اوردوہرے نظام تعلیم کاخاتمہ کرکے انگریزی زبان میں یکساں نصاب تعلیم کانفاذاور معیار تعلیم کی اسقدر بہتری و بلندی ہے کہ نہ صرف یہاں تعلیم کے میدان میں غریب و امیر کا فرق مٹ جائے بلکہ ہمارے نوجوان کو دنیا بھر میں مانا جائے وہ پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگریاں تھامے معمولی نوکریوں کی تلاش میں ذلیل و خوار ہوتے نہ پھریں بلکہ فارغ التحصیل ہونے پر انکی من پسند ملازمتیں انہیں اپنی درسگاہوں کے دروازوں پر ہی ملیں اور وہ بخوشی گھر واپس جائیں انہوں نے اپنی حکومت کا عزم دہرایا کہ صوبے میں نئے سکول و کالج اور یونیورسٹیوں کے نام پر صرف عمارتیں کھڑی کرنے کی بجائے حقیقی معنوں میں تعلیمی، علمی، تحقیقی اورتخلیقی ادارے قائم ہوں اور سائنس و ٹیکنالوجی میں مہارت کے علاوہ ہمارے نوجوانوں کی تخلیقی و پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو ہمارے تعلیمی پلان کا مقصد یونیورسٹیوں اورکالجوں کی تعدادمیں اضافے کے ساتھ ساتھ انہیں حقیقی معنوں میں علم وحکمت کاگہوارہ بنانا ہے وزیراعلیٰ نے اسلامیہ کالج کی تاریخ پرجامع تصنیف کی تقریب رونمائی میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور سے یہاں کے عوام کی محبت اورعقیدت ہماری تاریخ و ثقافت کاحصہ بن چکی ہے کیونکہ اس مادر علمی کی بدولت اس صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی داغ بیل پڑی ایک صدی قبل قائم ہونے والا یہ کالج آج یونیورسٹی بن چکا اور مزید کئی سکول و کالج بننے کا باعث بھی بنا مگر درحقیقت یہ خطے کی تمام جامعات اور علمی اداروں کی ماں ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو