کراچی، دماغی صحت کے ماہرین کے اجلاس میں اس پیشے سے منسلک افراد کی اجتماعی تنظیم بنانے کا فیصلہ

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) امن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دماغی صحت اور ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹروں کا ایک اجلاس کراچی جیم خانہ میں منعقد کیا گیا جس کے میزبانوں میں "مشعل " پروگرام (Mental & social Health Advocacy & Literacy- MASHAL) کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سعدیہ قریشی کے علاوہ برطانوی فلاحی ادارے BasicNeeds بیسک نیڈز کے کنٹر ی پروگرام پاکستان کے سربراہ ظفر دہراج بھی شامل تھے۔

اجلاس کے دوران سماجی شعور بیدار کرنے اور ایڈووکیسی Advocacy کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے فیصلہ کیا کہ ان اہم معاملات کا مزید تجزیہ اور اہم فیصلے کرنے کیلئے سہ ماہی اجلاسوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے اور تمام شرکاء کی ایک اجتماعی تنظیم تشکیل دی جائے۔ظفر دہراج نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ یہ اجلاس دماغی صحت کے شعبے کے ماہرین اور اس حوالے سے قانون سازی کرنے والے اداروں کے لئے ایک اہم ترین مشترکہ پلیٹ فارم ثابت ہو گا، جہاں دماغی امراض کے علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اور کارآمد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران "دماغی صحت کے عالی دن" کے موقع پر خصوصی انتظامات اور تقریبات منعقد کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ان اہم سرگرمیوں کا آغاز 10 اکتوبر 2014 سے ہو گا اور 25 اکتوبر 2014 کو منعقد ہونے والی ایک مشترکہ تقریب تک جاری رہے گا۔ڈاکٹر سعدیہ قریشی نے دماغی صحت کی سہولیات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دماغی صحت کے شعبے میں تمام متعلقہ اداروں اور اہم شخصیات کو ترقیاتی مباحثے میں شامل کرنے سے اہم فوائد اور بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اسی نظریئے کے تحت امن فاؤنڈیشن نے ”مشعل “ منصوبے کی ٹیم کے ذریعے کراچی میں اس اہم اجلاس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اجلاس کے انعقاد کیلئے ہمیں ” بیسک نیڈز“ پاکستان کی معاونت بھی حاصل ہوئی۔ اس طرح ہم پاکستان میں ”دماغی صحت کے عالمی دن “ کی ترقیاتی تقاریب اور سرگرمیوں کو مزید موثر اور یادگار بنارہے ہیں۔ اجلاس میں شامل تنظیموں اور اداروں نے دماغی صحت کے عالمی دن کو منانے کیلئے اپنی اپنی تجاویز اور منصوبہ بندی بھی پیش کی۔

فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ان تقریبات کو زیادہ موثر اور وسیع تر بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا۔ ان تقریبات کا مقصد ملک میں دماغی صحت اور علاج کے حوالے سے درپیش مسائل کے اجتماعی حل اوراس شعبے میں موجود ترقیاتی مواقع کو اجاگر کرنا ہو گا۔ گفتگو میں بہت سے اہم ترین مسائل کا تجزیہ کیا گیا اور ماہرین نے اپنے تجربہ اور ذہانت پر مبنی تجاویز پیش کیں۔

ایسے اقدامات سے پاکستان میں دماغی صحت اور علاج کی سہولیات کو بہتر بناتے ہوئے ، قومی صحت کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحات متعین کی جاسکتی ہیں۔متعدد تنظیموں اور اداروں کے اعلیٰ سطحی نمائندے اور سربراہان اس اجلاس میں شریک ہوئے، جن میں مشعل، بیسک نیڈز پاکستان، آغا خان یونیورسٹی، دی ریکووری ہاؤس، سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن، کیئر فار ہیلتھ، حصار فاؤنڈیشن، HANDS، UN-Habitat ، ASP-AID کراچی سائکاٹرک ہسپتال ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار لیونگ اینڈ لرننگ، لیاری کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ، کاروان حیات، آئی کیئر فاؤنڈیشن اور دی لاء سوسائٹی شامل تھے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی