چھاتی کے سرطان کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے ، اعزاز چوہدری

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) چھاتی کا کینسر پاکستان میں عام کینسر ہے ۔ پاکستان میں خواتین میں کینسر اور خصوصی طور پر بریسٹ کینسر میں اضافہ بہت تشویشناک ہے جس کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جانے چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار اعزاز احمد چوہدری سیکرٹری خارجہ نے نوری ہسپتال کے زیر اہتمام ماہ اکتوبر کو چھاتی کے کینسر کیخلاف آگاہی مہم کے طور پر منانے کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہبدقسمتی سے پاکستان میں 60فیصد سے زیادہ چھاتی کے سرطان کے مریض ،لاعملی اور سماجی اور ثقافتی رکاوٹوں کی وجہ بیماری کی انتہائی خطرناک حالت میں ہسپتال پہنچتے ہیں ۔ معروف سماجی و سیاسی راہنما ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے چھاتی کا سرطان نا صرف قابل علاج ہے بلکہ قابل کنٹرول بھی ہے ۔

(جاری ہے)

چھاتی کا سرطان روز مرہ زندگی کے معمولات میں مثبت تبدیلی لاکر روکا جاسکتا ہے ۔

بروقت تشخیص اور علاج چھاتی کے سرطان کو کنٹرول کرنے کے لئے بہت اہم ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید عرفان ڈائریکٹر نوری نے اس ماہ کے دوران آگاہی مہم کے تحت منعقد کئے جانے والے مختلف پروگراموں کی تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ نوری ہسپتال بھی چھاتی کے سرطان کی تشخیص و علاج کے لئے اپنی خدمات 1996سے سرانجام دے رہا ہے ۔ ماہ اکتوبر کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

موجودہ آگاہی پروگرام کے تحت تنظیم بہبود مریضاں نوری اور پاکستان سوسائٹی آف کلینکل انکولوجی کے زیر اہتمام آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جو تمام مہینہ جاری رہے گا اس پروگرام کے تحت چھاتی کے سرطان کے علاج و معالجہ ، روک تھام اور چھاتی کے سرطان میں مبتلا ایسے مریضوں کی جو اس سے چھٹکارا پاچکے ہیں کی آراء سے بھی آگاہی دی جائے گی ۔ اس موقع پر خواتین کو چھاتی کے سرطان کے معائنہ اور تشخیص کی سہولیات مفت بہم پہنچائی جائیں گی ۔

اس موقع پرڈاکٹر فیاض احمد ڈائریکٹر میڈیکل سائنسز پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کہا کہ چھا تی کے سرطان کی تشخیص کے لئے معائنہ اور میموگرافی کی سہولت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تمام ہسپتالوں میں موجود ہے ۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر سید اسلم شاہ پرنسپل راول ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج ، پروفیسر ڈاکٹر سیدہ بتول ہیڈ ایم سی ایچ ، پروفیسر ناصر تبسم کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ، ڈاکٹر عائشہ مجید ایثانی ریڈیالوجسٹ پمز ہسپتال ، ڈاکٹر محمد فہیم ہیڈ آف انکولوجی نوری ہسپتال ، ڈاکٹر حمیرامحمودکنسلٹنٹ انکولوجسٹ ، ڈاکٹر کاشف اقبال کنسلٹنٹ انکولوجسٹ نوری ہسپتال ، زیر تربیت جونےئر ڈاکٹرز ، میڈیکل طلباء و طالبات ، نرسز ، پیر میڈیکل سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مہمانان خصوصی اعزاز احمد چوہدری سیکرٹری خارجہ اور ڈاکٹرجمال ناصرسیاسی و سماجی راہنما نے مہم کا آغاز فیتہ کاٹ کر کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی