سرکاری ہسپتالوں میں کانگوبخار کے مریض کے علاج ،احتیاطی تدابیر کے بارے ہدایات جاری

جمعہ 3 اکتوبر 2014 14:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے عیدالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل اور خریدوفروخت کے پیش نظرمتوقع کانگو وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے جانوروں کے بیوپاریوں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ قربانی کے جانور خریدتے وقت مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور صحت مند جانور خریدیں،کانگو بخار بھیڑوں، چھتروں اور گائے وغیرہ کی جلد پر موجود چچڑ کے کاٹنے یا بیمار جانور کے خون سے کونٹیکٹ سے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔

ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ قربانی کا جانور خریدتے وقت لوگوں کو چاہیے کہ وہ پورا لباس اور پیروں میں شوز پہن کر سیل پوائنٹس پر جائیں اور جسم کے کھلے حصوں، بازوؤں پر (لوشن) کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ کیٹل مارکیٹ سے واپس آکر نہائیں اور کپڑے تبدیل کرلیں اور جانور ذبح کرتے وقت کوشش کریں کہ اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپ کر رکھیں اور جانور کے خون سے آلودہ ہاتھوں سے ناک اور آنکھوں کو نہ ملیں اوراچھی طرح سے صابن سے دھولیں تاکہ کانگو وائرس سے محفوظ رہاجاسکے۔

ڈاکٹر زاہد پرویز نے مزید کہاکہ صوبے کے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے علاوہ نیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر اور ایم این سی ایچ پروگرام کے افسران اور تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کو سرکلر جاری کر دیاگیا ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے کانگو وائرس سے بچاؤ بارے عوام میں آگاہی مہم گھر گھر پہنچانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں کانگوبخار کے مریض کے علاج اور احتیاطی تدابیر کے بارے بھی ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی