- Home
- Health
- Health News
- عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی انسداد ڈینگی پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا،عملے کو خصوصی بونس ..
عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی انسداد ڈینگی پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا،عملے کو خصوصی بونس دینے کا اعلان
جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی ریگولیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اورخلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، آؤٹ ڈور کے ساتھ ان ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے، تمام متعلقہ ادارے اور محکمے باہمی کوآرڈینیشن کے تحت کام کریں، وزیراعلیٰ نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی انسداد ڈینگی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران فرائض سرانجام دینے انسداد ڈینگی عملے کو خصوصی بونس دینے کا اعلان کیا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جمعہ کے روز یہاں انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے راولپنڈی کی انتظامیہ سے ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں حکومت کی جانب سے کئے گئے موثر اقدامات کے باعث ڈینگی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی آگاہی کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے اور لوگوں کو باور کرایا جائے کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر عمارتوں کو سیل کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈینگی کے مریضوں کی ہسپتالوں میں بہترین نگہداشت کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے انٹامالوجسٹ کی ریگولر بھرتیوں کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت، ڈی سی اوزلاہوروشیخوپورہ اور متعلقہ محکموں کے حکام نے بریفنگ دی جبکہ ڈی سی او راولپنڈی نے ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد ڈینگی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر