عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی انسداد ڈینگی پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا،عملے کو خصوصی بونس دینے کا اعلان

جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی ریگولیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اورخلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ آؤٹ ڈور کے ساتھ ان ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تمام متعلقہ ادارے اور محکمے باہمی کوآرڈینیشن کے تحت کام کریں۔

وزیراعلیٰ نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی انسداد ڈینگی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران فرائض سرانجام دینے انسداد ڈینگی عملے کو خصوصی بونس دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار یہاں انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے راولپنڈی کی انتظامیہ سے ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں حکومت کی جانب سے کئے گئے موثر اقدامات کے باعث ڈینگی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کی آگاہی کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے اور لوگوں کو باور کرایا جائے کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر عمارتوں کو سیل کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈینگی کے مریضوں کی ہسپتالوں میں بہترین نگہداشت کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے انٹامالوجسٹ کی ریگولر بھرتیوں کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت، ڈی سی اوزلاہوروشیخوپورہ اور متعلقہ محکموں کے حکام نے بریفنگ دی جبکہ ڈی سی او راولپنڈی نے ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد ڈینگی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو