بند کریں
صحت صحت کی خبریںادویات کی جعلی ڈبیاں اورریپرچھپانے والے دوملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

صحت خبریں

وقت اشاعت: 04/10/2014 - 14:00:31 وقت اشاعت: 04/10/2014 - 13:25:14 وقت اشاعت: 04/10/2014 - 13:20:52 وقت اشاعت: 04/10/2014 - 13:05:29 وقت اشاعت: 04/10/2014 - 12:53:17 وقت اشاعت: 03/10/2014 - 23:58:01 وقت اشاعت: 03/10/2014 - 23:57:19 وقت اشاعت: 03/10/2014 - 23:44:36 وقت اشاعت: 03/10/2014 - 23:25:53 وقت اشاعت: 03/10/2014 - 23:14:44 وقت اشاعت: 03/10/2014 - 22:21:14

ادویات کی جعلی ڈبیاں اورریپرچھپانے والے دوملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء)تھانہ خان رازق شہید پولیس نے ادویات کی جعلی ڈبیاں اورریپرچھپانے والے دوملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے،گزشتہ روزمحمدیاسین ولد خادم شاہ سکنہ چارسدہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ قصہ خوانی محلہ جنگی میں واقع پرنٹنگ مارکیٹ میں چندافرادزندگی بچانے والی ادویات کی جعلی ڈبیاں اوررپیرچھاپ رہے ہیں جس کے ذریعہ مارکیٹ میں بڑے پیمانہ پرجعلی ادویات مارکیٹ میں سپلائی کی جائینگی ،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان سیفورولدغلام مقصود سکنہ نوتھیہ جدیداور فرقان ولد عرفان سکنہ چمکنی کوچھپائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیااوران کے قبضہ سے ہزاروں کی تعدادمیں ادویات کی جعلی ڈبیاں اورریپربرآمدکرکے تحویل میں لے لئے،جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

03/10/2014 - 23:58:01 :وقت اشاعت