- Home
- Health
- Health News
- جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیئے ..
جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیئے گئے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران (6تا 8اکتوبر) جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں پولیوویکسی نیشن کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جائے گا جہاں پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور بیرون ملک جانے والے افراد کو سرٹیفیکیٹ جاری کئے جائیں گے۔یہ سہولت صبح آٹھ بجے تادوپہر تین بجے تک میسر ہو گی۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ حکومت نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا تہیہ کیا ہو ا ہے اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی متحرک قیاد ت میں تمام محکمے شہریوں کو موسمی اور متعدی امراض سے بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی سربراہی میں بیماریوں کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خلاف مہمات کی کامیابی کیلئے علمائے کرام اور ذرائع ابلاغ سمیت تمام طبقات خصوصاً نوجوانوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔پرنسپل نے کہا کہ پی جی ایم آئی کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت جس طرح صوبے بھر کے ڈاکٹروں کو ڈینگی کے علاج کی تربیت فراہم کی گئی ہے اسی طرح پولیو، خسرہ اور دیگر بیماریوں کے خلاف بھی شعور اجاگر کرنا ضروری ہے ۔
تاکہ شہری حفاظتی تدابیر اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عمل کرتے ہوئے ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ایسے پروگرام شروع کریں جن میں ماہرین صحت شہریوں کی صحت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر سکیں۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
مکوانہ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ سے کیا جائیگا، ڈی ای او
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد وزیر صحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
جنرل ہسپتال میں3 روزہ کلینکل کورس کا اختتام ، صوبہ بھر سے سینئر گائنی ڈاکٹرز کی شرکت خواتین کی صحت ،خصوصاً حمل ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
7گھنٹے سونے والے نوجوان بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، طبی ماہرین
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
نظریہ مفرد اعضاء کوئی نئی طب نہیں بلکہ طب یونانی کی جدید شکل ہے ‘حکیم محمد رفیق شاہین
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
کرونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 50افراد چل بسے ، ایک ہزار196 نئے کیسز رپورٹ
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
ویکسین پاسپورٹ کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے، برطانوی وزیراعظم کا نظر ثانی کا اعلان
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
ملتان ، کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 7 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات ڈاکٹر ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-23
-
اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن سست روی کا شکار ، وزارت صحت کا عدم اطمینان کا اظہار
تاریخ اشاعت : 2021-02-23
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.