سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے کینسرکے پی پی اوکے قانون کے تحت تحقیقات کے بعداے ٹی سی کورٹس میں چالان کئے جائیں، قائم علی شاہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) وزیراعلی اسندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے کینسرکے پی پی اوکے قانون کے تحت تحقیقات کے بعداے ٹی سی کورٹس میں چالان کئے جائیں اور چالان کے بعدپراسیکیوٹرکی ذمہ داری ہے کہ وہ پراسیکیوشن کے عمل کوتیزکریں، اس سلسلے میں کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات وزیراعلی ہاؤس میں امن وامان سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن،قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ عبدالسبحان میمن،آئی جی پولیس سندھ،ڈی جی رینجرز،ہوم سیکریٹری،پراسیکیوٹرجنرل سندھ،وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلوسمیت دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے سربراہاں نے شرکت کی،وزیراعلی سندھ وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلوسمیت دیگرقانون نافزکرنے والے اداروں کے سربراہاں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقعہ پرصوبہ بھرباالخصوص کراچی میں عید کے اجتماعات کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جائیں اورانہوں نے قربانی کی کھالوں کے سلسلے میں بنائے گئے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمدکوبھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی سندھ نے صوبہ سندھ کے بارڈرزباالخصوص صوبہ بلوچستان کے علاقے میں چیکنگ اوراسکرونٹی کوسخت کیا جائے اورروہڑی،حیدرآبادسمیت دیگرتمام داخلی وخارجی مقامات پربسوں،ٹرینوں اوردیگرگاڑیوں میں چیکنگ کے عمل کوتیزکرنے کابھی حکم دیا تاکہ کرمنلزکی مزموم سرگرمیوں پرکڑی نگاہ رکھی جاسکے۔

انہوں نے پٹ فیڈرکینال پرمقررہ تعدادمیں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کویقینی بنانے کی بھی ہدایت کی،وزیراعلی سندھ نے ہائی پروفائل کیسز کے حوالے سے پولیس اوررینجرز کی کارکردگی کوسراہا۔اس موقعہ پرآئی جی پولیس سندھ غلام سرورجمالی،ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اختراورایڈیشنل آئی جی پولیس غلام قادرتھیبوسمیت دیگرقانون نافزکرنے والے اداروں کے سربراہاہوں نے وزیراعلی سندھ کوامن وامان کے قیام باالخصوص عیدالاضحی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ کراچی میں3000سے زائدمقامات پرعیدکے اجتماعات منعقدہونگے جس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اوررینجرزنے فول پروف اقدامات کئے ہیں اوران مقامات پر9610پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ عیدکے دن اورعیدکے دوسرے دن میں بھی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے جامع اقدامات کئے گئے ہیں اوراس سلسلے میں ضابط اخلاق پرمکمل عملدرآ مدکویقینی بنایاجائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی قربانی کی کھالوں کے حوالے سے انشاء اللہ صورتحال کنٹرول میں رہے گی۔انہوں نے بتایاکہ صوبہ سندھ سمیت کراچی میں امن ومان کی صورتحال تسلی بخش ہے اورقانون نافزکرنے والے اداروں کوکراچی میں مختلف چیلینجیزکاسامنا ہے جس سے نبرآزماہونے کے لئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکرمنلزدیشتگردوں،بھتہ خوروں اورٹارگٹ کلرزکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،انہوں نے بیایا کہ کراچی پولیس نے ہائی پروفائل کیسزجس میں ایئرپورٹ پرحملے،زہرشاہدقتل کیس اورپروین رحمان کے قتل سمیت دیگراہم مقدمات میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے مجرمان کوگرفتارکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت سنگین جرائم مثلا ٹارگیٹ کلنگ،ٓاغوابرائے تاوان سمیت دیگرجرائم میں نمایاں طورپرکمی واقعہ ہوئی ہے مگراس کے باوجودسنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی بیخ کنی کے لئے ترجیحی بنیادوں پرتمام تراقدامات کئے جائیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں پی پی اوکاقانون لاگوہوچکاہے،لہزاہ سنگین جرائم سے متعلق کیسزپی پی اوقانون کے تحت چالان کئے جائیں۔

انہوں نے بیایاکہ شہرمیں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن جاری ہے اور90فیصد غیرقانونی ہائیڈرنٹس میں سے40کومسمارکردیا گیا ہے،جبکہ باقی ماندہ50غیرقانونی ہائیڈرنٹس کوختم کرنے کے لئے واٹربورڈکو10اکتوبرکی ڈیڈلائین دی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی