جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے خصوصی کاوئنٹر قائم

عید کی چھٹیوں کے دوران بیرون ملک جانے والے افراد کو یہ سہولت صبح 8تا دوپہر 3بجے تک میسر ہوگی: پرنسپل پی جی ایم آئی، حکومت نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا تہیہ کیا ہوا ہے، علمائے کرام سمیت نوجوانوں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے،میڈیا ایسے پروگرام نشر کرے جن میں ماہرین صحت شہریوں کی صحت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر سکیں: پروفیسر انجم حبیب وہرہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران (6تا 8اکتوبر) جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں پولیوویکسی نیشن کیلئے خصوصی کاوئنٹر قائم کیا جائے گا جہاں پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور بیرون ملک جانے والے افراد کو سرٹیفیکیٹ جاری کئے جائیں گے۔یہ سہولت صبح آٹھ بجے تادوپہر تین بجے تک میسر ہو گی۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ حکومت نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا تہیہ کیا ہو ا ہے اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی متحرک قیاد ت میں تمام محکمے شہریوں کو موسمی اور متعدی امراض سے بچانے کیلئے سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی سربراہی میں بیماریوں کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خلاف مہمات کی کامیابی کیلئے علمائے کرام اور ذرائع ابلاغ سمیت تمام طبقات خصوصاً نوجوانوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔پرنسپل نے کہا کہ پی جی ایم آئی کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت جس طرح صوبے بھر کے ڈاکٹروں کو ڈینگی کے علاج کی تربیت فراہم کی گئی ہے اسی طرح پولیو، خسرہ اور دیگر بیماریوں کے خلاف بھی شعور اجاگر کرنا ضروری ہے ۔

تاکہ شہری حفاظتی تدابیر اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عمل کرتے ہوئے ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ایسے پروگرام شروع کریں جن میں ماہرین صحت شہریوں کی صحت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی