ایبولاوائرس کا شکارامریکی شہری کو باہر جانے کی اجازت،حکام غلطی پر شرمندہ
ڈیلاس شہر میں حکام نے ایبولا کے خطرے کا احساس کرتے ہوئے کئی افراد کی طبی چیکنگ کا عمل مکمل کر لیا
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء)ابیولاوائرس میں مبتلا ہونے کے باوجودہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایک شخص تھومس ایرک ڈنکن کو ایئر پورٹ پر اسکریننگ کے بعد باہر جانے کی اجازت دیدی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیلاس شہر میں حکام نے ایبولا کے خطرے کا احساس کرتے ہوئے کئی افراد کی طبی چیکنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ اب پچاس افراد پر مزید کلینکل ٹیسٹ کئے جائینگے ۔
طبی حکام کے مطابق یہ پچاس وہ افراد ہیں جن کا ایبولا وائرس کے حامل مریض تھوماس ایرک ڈنکن کیساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطہ ہوا تھا۔(جاری ہے)
امریکی حکام کو ایبولا وائرس کے حامل مریض ڈنکن کا اسکریننگ کے بعد گھر بھیج دینے پر خاصی عوامی برہمی کا سامنا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوسی کا کہنا ہے کہ ڈیلاس میں کچھ غلط ضرور ہوا ہے لیکن بہت کچھ صحیح سمت پر جاری ہے۔ ڈاکٹر فوسی نے واضح طور پر کہا کہ ڈیلاس کے نواحی علاقے میں ایبولا کی وبا کا کوئی نشان موجود نہیں ہے۔ ڈیلاس کے طبی حکام نے ایبولا وائرس کے حامل مریض کے شمال مشرقی علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی کلینیکل صفائی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ اپارٹمنٹ کو طاقتور جراثیم کْش ادویات سے صاف کیا گیا ہے۔
Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی تشویشناک صورتحال اختیارکرچکاہے، لیورسیمینار
تاریخ اشاعت : 2019-02-21
-
راولپنڈی ‘بارش کی وجہ سے پولیو مہم جمعرات کوروک دی گئی، پانچ روزہ مہم میں مذید توسیع متوقع ہی: ترجمان
تاریخ اشاعت : 2019-02-21
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سوائن فلو سے بچائو کیلئے ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت مریضوں کے علاج معالجے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ او پی ڈی ،ایمرجنسی بلاک اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کاکیا ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
سندھ:ایڈز کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی،14 ہزار سے تجاوز
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
سوائن فلو سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں‘عثمان بزدار کی ہدایت وزیراعلیٰ ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے 20بنیادی صحت مراکز کی ری ویمپنگ کیلئے مکمل مالی امداد کی پیش کش کی ہے ‘یاسمین راشد سعودی ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-19
-
ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی یاادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد وزیرصحت ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-19
-
سندھ میں ایکس ڈی آرٹائیفائیڈ سے نمٹنے کی حکمت عملی موجود نہیں، وزیرصحت کا اعتراف ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی ویکسین ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-19
-
شہر قائد کی106 یونین کونسلوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے مہم شروع ہوگئی
تاریخ اشاعت : 2019-02-18
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.