پرنسپل پی جی ایم آئی نے عیدالاضحی کا دن جنرل ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ گزارا
عید کی خوشیاں منانے کی بجائے مریضوں کی خدمت کا مقدس فریضہ سرانجام دینے والے ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں صفائی ستھرائی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ڈینگی کو ایسی شکست دیں گے کہ وہ آئندہ کبھی سر نہیں اٹھاسکے گا‘ پروفیسر انجم حبیب وہرہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔8 اکتوبر 2014ء)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے عیدالاضحی کا دن جنرل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ گزارا، وہ ایمرجنسی و دیگر وارڈوں میں مریضوں کے بستر پر گئے اور ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ ڈینگی کاوٴنٹر سمیت تمام شعبوں میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکس سے بھی ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عید کے روز گھر پر خوشیاں منانے کی بجائے وہ ہسپتال میں مریضوں کی خدمت کا مقدس فریضہ سرانجام دے کر ایثار اور قربانی کی عملی مثال قائم کررہے ہیں جو قابل تحسین ہیں۔
مریضوں کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ہیلتھ ویژن کی روشنی میں جنرل ہسپتال کے تمام سٹاف نے مریضوں کے علاج معالجے و دیکھ بھال کو اپنا مقصد حیات بنارکھا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آج کے روز تمام شہریوں، طبی عملے اور مریضوں و لواحقین کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ صفائی ستھرائی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ڈینگی کو ایسی شکست دیں گے کہ وہ آئندہ کبھی سر نہیں اٹھاسکے گا۔
انہوں نے کہاکہ جنرل ہسپتال ڈینگی کے خلاف حفاظتی اقدامات کی عمدہ مثال ہے یہاں حفظان صحت کے اصولوں اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے کو یقینی بنانے پر غیر معمولی توجہ دی جاتی ہے۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہاکہ جنرل ہسپتال میں صرف ایک روپے کی پرچی پر مریضوں کو تمام طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ خدمت کے اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے مریضوں کی تیمارداری جاری رکھیں۔پرنسپل نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی رکھنے پر سینٹری انسپکٹرز و اہلکاروں کو شاباش دی۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 14 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات ڈاکٹر ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-06
-
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں:ڈاکٹریاسمین ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-06
-
کرونا وائرس کی دواقسام سے ایک ہی وقت میں متاثر ہونے کا انکشاف بیک وقت دو وائرس سے متاثرہونیوالے دونوں شخص بغیر ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-06
-
سندھ حکومت کا 2130لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کورونا صورتحال میں ہیلتھ ورکرز کا کردار قابل تعریف ہے،صوبائی ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-06
-
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کے باعث ڈزنی لینڈ پارک اپریل سے دوبارہ کھول دیا جائے گا
تاریخ اشاعت : 2021-03-06
-
ویکسین اثر دکھا رہی ہے، اموات کم ہوگئیں، برطانوی وزیر صحت بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لئے اضافی 79 ملین پائونڈ ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-06
-
سعودی عرب میں کرونا کیسز میں کمی، آج سے پابندیوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ سماجی تقریبات میں 20 سے زاید افراد کو ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-06
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ، ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات اس وقت ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-05
-
کرونا وائرس،اسلام آباد ماڈل کالج ایف 7 سات مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر سیل
تاریخ اشاعت : 2021-03-05
-
خون کا گروپ ممکنہ طور پر کووڈ 19 کے اثرات کیلئے اہمیت رکھتا ہے، تحقیق نتائج سے مکمل وضاحت یا پیشگوئی نہیں ہوتی کہ ..
تاریخ اشاعت : 2021-03-05
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.