راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کا ہنگامی مائیکرو پلان تیار کر لیاگیا‘ خواجہ سلمان رفیق روزانہ کی بنیاد پر تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، متاثرہ یونین کونسلوں کو ریڈ مارک کردیاگیا شدید متاثرہ علاقوں میں ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے کارپٹ فوگنگ جاری، شہری ہر ممکن احتیاط برتیں‘ مشیر برائے صحت

جمعہ 10 اکتوبر 2014 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔0 1اکتوبر 2014ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سمیت تمام سرکاری محکموں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور تمام اداروں کے باہمی رابطے کے ساتھ ڈینگی پر قابو پانے کی کوششیں تیز تر کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے اگلے چند روز تک وہ خود راولپنڈی میں قیام کریں گے اور متاثرہ علاقوں اور ہسپتالوں کے اچانک دورے کرکے ڈینگی کے سدباب کے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنایا جائے گا۔

انہو ں نے یہ بات کمشنر آفس راولپنڈی میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں کمشنر را ولپنڈی زاہد سعید ، ڈی سی او ساجد ظفر ڈال، ڈینگی کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم ،کیٹونمنٹ بورڈز انتظامیہ اور سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی کی کوششوں کو مربط اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے ڈینگی کنٹرول مائیکرو پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت متاثرہ یونین کونسلوں کی درجہ بندی کر دی گئی ہے اور جن مقامات سے ڈینگی کے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں انہیں ریڈ یونین کونسلز مارک کیا گیا ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکز اور خاتون سینٹری پیٹرولز کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر ڈینگی کے سدباب کے اقدامات کی نگرانی کریں گی۔

اس کے علاوہ شدید متاثرہ علاقوں میں ڈینگی لاروا کی تلفی کے لئے کارپٹ فوگنگ بھی کی جا رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہاکہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو خصوصی طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بیڈ زمخصوص کر دیئے گئے ہیں اور تمام ضروری ادویات بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ مشیر صحت نے کہاکہ شہری بھی ڈینگی کنٹرول مہم میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے علاقوں کوصاف ستھرا رکھنے میں مدد دیں اور گھروں کے اندر اور باہر کسی بھی مقام پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔

کمشنر راولپنڈی زاہدسعید اور ڈی سی او راولپنڈی نے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ترتیب دیئے گئے پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی ا و اٹک چوہدری حبیب اللہ نے بتایا کہ فتح جنگ کے زیر تعمیر انٹرنیشنل ائر پورٹ اورو ضلع کے دیگر علاقوں میں جہاں لاروا برآمد ہوا ہے وہاں ڈینگی سے بچاو کے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی اور چکلالہ کے افسران نے بھی اپنے علاقوں میں انسداد ڈینگی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی