ایم کیو ایم نے متوسط طبقے کے لوگوں کو قومی ، صوبائی وسینیٹ کے ایوانوں میں جاگیرداروں، سرمایہ داروں کے برابر بٹھایا، محمد طاہر کھوکھر استحصالی قوتیں ‘ موروثی سیاستدان اور عوام دشمن عناصر غریبوں سے اُٹھنے والی سیاسی ، شعور و فکر کی لہر،آوازکی گونج کو ختم کرنا چاہتے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر

جمعہ 10 اکتوبر 2014 17:12

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔0 1اکتوبر 2014ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر ‘ جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی ‘ وزیرٹرانسپورٹ و کوآپریٹو محمد طاہرکھوکھرنے کہا ہے کہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے غریب متوسط طبقے کے لوگوں کو قومی صوبائی اور سینیٹ کے ایوانوں میں جاگیرداروں، سر مایہ داروں کے برابر میں بٹھا یا‘ استحصالی قوتیں ‘ موروثی سیاستدان اور عوام دشمن عناصرچاہتے ہیں کہ پاکستان میں غریبوں میں سے اُٹھنے والی سیاسی ، شعور و فکر کی لہر،آوازکی گونج کو ختم کرایا جائے اور اس آواز کو بند کردیا جائے یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف ہر طرف سے پروپیگنڈا اور سازشوں کی یلغار ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب ملک کے چپے چپے میں حق پرستی کا نعرہ گونجے گا اورعوام حق حکمرانی حاصل کرتے ہوئے اپنی تقدیر اور مستقبل کے فیصلے خود کیاکریں گے چند خاندانوں ‘ وڈیروں ‘ سرمایہ داروں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کو ہے - یہاں کارکنان اور عوام کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہا کہ ایم کیوایم کاگراف اوپرسے اوپربڑھ گیاہے اورکراچی سے خیبرپختونخوااورآزاد کشمیرسمیت گلگت بلتستان میں اس کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہواہے-انہوں نے کہا کہ کچھ عناصرکی یہ برسوں سے خواہش رہی ہے کہ ایم کیو ایم ختم یاٹکڑے ٹکڑے ہوجائے ، ایم کیوایم کی چھتیس سا لہ تاریخ میں متعدد مرتبہ طاقتور اداروں ، اسٹبلشمنٹ اورمختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مخالفین نے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے کہ کسی طریقے سے پاکستان میں غریبوں میں سے اُٹھنے والی سیاسی ، شعور و فکر کی لہر،آوازکی گونج نے جو جنم لیا ہے اس گونج کو ختم کرایا جائے اور اس آواز کو بند کردیا جائے نہ جتنی شدت سے تحریک کو دبانے کی کوشش کی گئی اتنی ہی مضبوطی سے یہ تحریک ابھرتی رہی اور آج چاروں صوبوں ‘ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین بھائی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں - انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مقاصد کے حصول کیلئے بنایا گیا تھا ان کے نام پر گزشتہ ساٹھ سالوں سے اٹھارہ کروڑ عوام کو سہانے سپنے دکھا کر چند سو خاندان ملک کے وسائل لوٹ رہے ہیں اور عوام کا خون چوس رہے ہیں - سٹیٹس کو کی حامی سیاسی جماعتیں‘ موروثی سیاست دان ‘ جاگیردار ‘ وڈیرے اور صنعت کار کبھی عوام کو ان کے حقوق نہیں دیں گے صرف ایم کیو ایم ہی وہ سیاسی تحریک ہے جو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کانظام چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے جہاں قانون امیر اور غریب سب کیلئے برابر‘ روٹی ‘ کپڑا اور مکان کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ‘ ملکی وسائل کی برابری کی بنیاد پر تقسیم ہو گی- طاہرکھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم تمام سازشوں اور پروپیگنڈا کے باوجود اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھی گی وہ وقت دور نہیں جب ملک بھر کے غریب ‘ محکوم ‘ بے بس اور مظلوم عوام ایم کیو ایم جھنڈے تلے جمع ہو کر اپنے حقوق کیلئے متفقہ آواز بلند کریں گے اور اقتدار کے ایوانوں میں وڈیروں ‘ جاگیرداروں اور حکمرانوں کی اولادوں کے بجائے غریب عوام کے نمائندے بیٹھ کر حقیقی فلاحی معاشرہ قائم کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی