پاکستان کایورپی یونین و برطانیہ سمیت مغربی ممالک کو آم کی طرح فروٹ فلائی سے محفوظ کینو کی برآمدات کے لیے بیماریوں سے پاک کینو کے باغات ، پیک ہاوٴسز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

جمعہ 10 اکتوبر 2014 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) پاکستان نے یورپی یونین اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک کو آم کی طرح فروٹ فلائی اور دیگر بیماریوں سے محفوظ کینو کی برآمدات کے لیے بیماریوں سے پاک کینو کے باغات اور پیک ہاوٴسز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ یورپی یونین کو فروٹ فلائی سے محفوظ آم کی برآمدات کے لیے اختیار کردہ حکمت عملی کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اس حکمت عملی کے تحت پاکستان میں پہلی مرتبہ ایکسپورٹ کیے جانے والے آم کے باغات اور باغ کے مخصوص درخت تک کی ٹریکنگ کا نظام وضع کیا گیا تھا جس کے ذریعے پاکستان نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی آم پر فروٹ فلائی کے سبب پابندی کے چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا، اس پابندی کے نتیجے میں اگرچہ پاکستان سے یورپی یونین کو آم کی ایکسپورٹ مقدار کے لحاظ سے کم رہی تاہم ایکسپورٹرز کو آم کی دگنی قیمت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان سے گزشتہ سال یورپی یونین اور برطانیہ کو بھیجے جانے والی 273کنسائنمنٹس انٹرسیپٹ ہوئیں تاہم اس سال صرف 2کنٹینرز میں شکایت موصول ہوئی، آم کے لیے یورپی یونین کی وارننگ کا اطلاق کینو پر بھی ہوتا ہے، ایک سیزن میں 5سے زائد کنسائنمنٹ انٹرسیپٹ ہونے کی صورت میں کینو کو بھی پابندی کے خطرے کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لیے اب کینو کے باغات، ٹریٹمنٹ، پیک ہاوٴسز کی نگرانی کی جائے گی، ا?م کی ٹریکنگ کے لیے باغات اور پیک ہاؤسز کی رجسٹریشن کے ثمرات کو دیکھتے ہوئے اب یورپی یونین کو کینو کی ایکسپورٹ کے لیے بھی گلوبل پریکٹس اختیار کی جائے گی۔

پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مبارک احمد کے مطابق ڈپارٹمنٹ نے کینو کے باغات کا سروے شروع کردیا ہے، اگلے مرحلے میں بیماریوں سے پاک کینو کے باغات کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آم کی طرح کینو کے باغات کی رجسٹریشن بھی فارمرز اور ایکسپورٹرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی، رواں سال اس پریکٹس پر عمل درآمد کاشت کاروں اور ایکسپورٹرز کے لیے مشکل ضرور ہوگا تاہم اس پریکٹس پر عمل کرکے آئندہ سال خاطرخواہ فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی