دنیا میں ایبولا سے ہلاکتیں 4000 سے تجاوز کر گئیں،عالمی ادارہ صحت
امریکی ہوائی اڈوں پر افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ شروع،درجہ حرات دیکھاجائیگا،حکام
نیویارک/جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء)عالمی ادارہ صحت نے بتایاہے کہ ایبولا کے نتیجے میں ہلاکتیں 4000 سے تجاوز کر چکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایاکہ اب تک اس وائرس کے نتیجے میں 4024 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں لائبیریا، گنی اور سیئیرالیون شامل ہیں۔اس کے علاوہ اخراجِ خون کی بیماری کے نتیجے میں سینیگال میں آٹھ جبکہ امریکہ میں ایک ہلاکت واقع ہو چکی ہے۔
ادھر نیویارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے پر ایبولا کے مریضوں کی سکریننگ شروع کی جا رہی ہے۔ ہوائی اڈے پر ایبولا سے متاثرہ ملکوں لائبیریا، سیئرالیون اور گنی سے آنے والوں مسافروں کا درجہ حرارت دیکھا جائے گا اور انھیں چند سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔(جاری ہے)
آنے والے دنوں میں نیویارک ہی کے نیوآرک، شکاگو کے اوہیئر، واشنگٹن کے ڈلس اور ایٹلانٹا کے ہوائی اڈوں پر بھی سکریننگ شروع کی جائے گی۔
یہ قدم امریکی ریاست ٹیکسس میں ایبولا سے متاثرہ مریض کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ٹامس ڈنکن لائبیریا سے امریکہ آئے تھے اور ان میں ایبولا کی تشخیص امریکہ پہنچنے کے بعد ہی ہوئی۔عالمی ادار صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایبولا کے ہاتھوں اب تک 4033 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس مرض کے اب تک کل 8399 کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں زیادہ تر مغربی افریقہ میں ہیں۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
کووڈ ٹو کی لپیٹ میں آنے والے دٴْنیا بھر کے 92 ممالک میں پاکستان بھی شامل پاکستان میں سارس کووڈ ٹو کی تشخیص کے حوالے ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے
تاریخ اشاعت : 2021-02-26
-
تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کوان کااصل حق دلوانے میں تاریخی کرداراداکررہی ہے۔وزیر صحت پنجاب وزیرصحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
مکوانہ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ سے کیا جائیگا، ڈی ای او
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد وزیر صحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
جنرل ہسپتال میں3 روزہ کلینکل کورس کا اختتام ، صوبہ بھر سے سینئر گائنی ڈاکٹرز کی شرکت خواتین کی صحت ،خصوصاً حمل ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
7گھنٹے سونے والے نوجوان بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، طبی ماہرین
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.