سائنس دانوں نے شوگر کے مرض پر قانو پانے والا مرکب تیار کرلیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 20:27

سائنس دانوں نے شوگر کے مرض پر قانو پانے والا مرکب تیار کرلیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء)امریکی ماہرین نے شوگر کے انتہائی خطرناک مریضوں کے لئے ایسا مرکب تیار کرلیا ہے جو کئی ماہ تک انسولین تیار کر کے خون میں شکر کی مقدار کو مقررہ حد کے اندر رکھ سکے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق ذیابطیس کے دو درجات ہوتے ہیں، درجہ اول کی بیماری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انسانی جسم کا دفاعی نظام خود ہی خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھنے والے ان ”بیٹا خلیوں“ کو تباہ کرنا شروع کردیتا ہے جو لبلبہ پیدا کرتا ہے اور اس بیماری کے شکار مریض اپنے جسم میں شکر کی مقدار کو کنٹرول نہیں کرسکتے،اس مرض میں مبتلا افراد کو گاہے بگاہے انسولین لینا پڑتی ہے، دوسرے درجے کی ذیابطیس غیر صحت مندانہ طرز زندگی کی وجہ سے ہوتی ہے تاہم انسان پرہیز کرکے اس مرض پرقابو پاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سائنس دانوں نے کیمیائی اجزا پر مشتمل ایسا مرکب دریافت کیا جو اسٹیم سیلز کو فعال بیٹا خلیوں میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے لئے انہوں نے اسٹیم سیلز کی مدد سے لاکھوں ”بیٹا خلیے“ تخلیق کرکیانہیں چوہوں کے جسم میں داخل کئے، تجربات سے ظاہر ہوا کہ تجربہ گاہ میں تیار کردہ بیٹا خلیے کئی ماہ تک انسولین تیار کرکے خون میں شکر کی مقدار کو مقررہ حد کے اندر رکھ سکتے ہیں۔تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر میلٹن کہتے ہیں کہ ہمارے لئے یہ جاننا بہت اطمینان بخش ہے کہ ہم وہ کام کرسکتے ہیں جسے ہم ہمیشہ سے ممکن سمجھتے آرہے تھے لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوپائے تھے، تجربے کی کامیابی کے بعد ہم اس مرض کے کامیاب علاج سے صرف چند ہی قدم دور رہے گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی