اسرائیلی کارخانوں کے زہریلے دھوئیں سے ہزاروں فلسطینی مہلک بیماریوں کا شکار

پیر 28 مئی 2007 12:39

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2007ء) اسرائیلی کارخانوں کے زہریلے دھوئیں سے ہزاروں فلسطینی مہلک بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں مغربی کنارے کے بعض شہروں میں اسرائیلی کارخانوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے- رپورٹ کے مطابق اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں صنعتی کارخانوں کے جال بچھا رہا ہے- جس کی وجہ سے ہوا، پانی اور مٹی زہر آلود ہو چکی ہے- سب سے زیادہ ”سلفیت،، کا علاقہ متاثر ہوا ہے، جہاں فلسطینی شہری کینسر، ہیپاٹائٹس سی اور جلد کے مہلک امراض کا شکار ہو چکے ہیں- اعداد و شمار کے مطابق جب تک ہزاروں افراد ہسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کیے جاچکے ہیں- رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کارخانوں کا زہریلو خاص مادہ کھلے عام فلسطینیوں کی زمینوں پر اور فصلوں میں پھینک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ فصلیں تباہ ہو رہی ہیں- مغربی کنارے اور اس کے مضافات میں دوسو پچاس نئے کارخانے قائم کیے گئے ہیں یہ کارخانے عین آبادیوں کے درمیان قائم کیے گئے ہیں تاکہ فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجور کر کے علاقے پر مستقبل قبضہ قائم کیا جاسکے- رپورٹ کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں مزید کارخانوں کے قیام کے لیے دو لاکھ ستر ہزار ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کررہا ہے-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی