بند کریں
صحت صحت کی خبریںبلاول بھٹو زرداری کا کراچی کا جلسہ سیاسی جماعتوں کی راتوں کی نیندیں اُڑا کر رکھ دے گا ‘ ثمینہ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/10/2014 - 17:44:52 وقت اشاعت: 13/10/2014 - 17:44:31 وقت اشاعت: 13/10/2014 - 16:13:34 وقت اشاعت: 13/10/2014 - 15:41:00 وقت اشاعت: 13/10/2014 - 15:27:28 وقت اشاعت: 13/10/2014 - 15:25:56 وقت اشاعت: 13/10/2014 - 12:20:33 وقت اشاعت: 12/10/2014 - 17:36:35 وقت اشاعت: 12/10/2014 - 15:03:35 وقت اشاعت: 12/10/2014 - 15:01:13 وقت اشاعت: 11/10/2014 - 23:09:07

بلاول بھٹو زرداری کا کراچی کا جلسہ سیاسی جماعتوں کی راتوں کی نیندیں اُڑا کر رکھ دے گا ‘ ثمینہ خالد گھرکی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) پا کستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ ملک میں اصل لیڈر بلاول بھٹو زردای ہیں اور عوام کے ہر طبقات کی نمائندگی کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی ہے ،پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے کہ جس میں ملک کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی موجود ہے ،بلاول بھٹو زرداری کا کراچی کا جلسہ سیاسی جماعتوں کی راتوں کی نیندیں اُڑا کر رکھ دے گا اور اس جلسے میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کا جوش ا ور جذ بہ بھی دیکھنے کے لائق ہو گا اور اس جلسے سے شہید ذلفقار علی بھٹو اور محتر مہ بینظیر بھٹو شہید کے جلسوں کی یاد بھی تازہ ہو جائے گی ۔

ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زردای کی قیادت میں پیپلز پارٹی مزید مظبوط اور متحد ہو رہی ہے ان کے لاہور کے دورں کی وجہ سے پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر پنجاب میں مضبوطی کی طرف گامزن ہو رہی ہے ۔

13/10/2014 - 15:25:56 :وقت اشاعت