کراچی، طلبا کی ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں انہیں نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی صحت مند رکھتی ہیں ،ڈاکٹرظفراقبال

پیر 13 اکتوبر 2014 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) طلبا کی ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں انہیں نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی صحت مند رکھتی ہیں۔ جامعہ اردو کے قیام کے بارہ سال بعد پہلی بار ہفتہ طلبا کا انعقاد اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ہفتہ طلبا کی افتتاحی تقریب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کسی بھی تعلیمی ادارے کا اہم ترین جز ہیں، اگر یہ دونوں فعال ہیں تو جامعہ کو تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔طلبا کو تفریحی اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا جامعہ کی ذمے داری ہے ۔یہی طلبا مستقبل میں صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلباجامعہ کا اثاثہ ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم اور کیریئر کے ساتھ ساتھ جامعہ کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے بھی کام کریں تاکہ جامعہ اردو کا شمار بھی ملک کی بہترین جامعات میں ممکن ہوسکے۔

کنوینر ہفتہ طلبا ، عبدالحق کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار نے کہا کہ ہفتہ طلباء کے انعقاد کا اصل مقصد طلباء کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور ان کو مقابلے کی سطح پر آگے لانا ہے۔ ان پروگرامز سے نہ صرف جامعہ کا تدریسی و تعلیمی ماحول بہتر ہوگا بلکہ باصلاحیت طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔کنوینر ہفتہ طلبا گلشن کیمپس پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ذاتی توجہ اور کوشش کے باعث جامعہ کے قیام کے بارہ سال بعد پہلی بار ہفتہ طلبا کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔

ان پروگراموں کو کامیاب بنانا طلباکی ذمے داری ہے تاکہ جامعہ کے وقار میں مزید اضافہ ہوسکے۔ریٹائرڈبریگیڈیئر ڈاکٹر قاری فیوض الرحمان نے کہا کہ تمام جامعات میں مقابلہ حسن قرات کا اہتمام ہوناچاہئے تاکہ طلبا میں قرآن پاک کی تلاوت کا جذبہ اجاگر ہو۔ہر مسلمان کو رحمت و برکت کے لئے باقاعدگی سے تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کو اپنا معمول بنانا چاہئے۔

پروگرام میں رئیس کلیہ مطالعات مذاہب پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجاد، ڈاکٹر وسیم الدین ،ڈاکٹر اشرف خرم،عطیہ نعیم، سہیل انجم، محمد افضال کے علاوہ اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے بعد مقابلہ قرات کا اہتمام کیا گیا۔ گلشن کیمپس میں مقابلہ قرأت میں پہلا انعام شعبہ زولوجی کی افشاں رانی نے دوسراا نعام فارمیسی کے سجاد نواز نے ، تیسرا انعام فاطمہ عبیر نے جبکہ عبدالحق کیمپس میں شعبہ عربی کے احسان اللہ نے پہلا عربی کے ہی نوید اسفر نے دوسرا ،ا نگریزی کے ارشاد مرتضی اور اسلامیات کے حافظ عثمان ظہور نے تیسرا انعام حاصل کیا۔

ہفتہ طلبا کے سلسلے میں بروز منگل عبدالحق کیمپس میں صبح دس بجے اور گلشن کیمپس میں صبح گیارہ بجے مقابلہ نعت خوانی کا اہتمام کیاگیاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی