- Home
- Health
- Health News
- انسداد ڈینگی مہم جاری ، متعلقہ حکام مرض سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں،ڈی سی ..
انسداد ڈینگی مہم جاری ، متعلقہ حکام مرض سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں،ڈی سی او اٹک
منگل 14 اکتوبر 2014 15:13
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء)ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم جاری ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر گئی ہیں کہ وہ اس مرض سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کریں ۔ اس ضمن میں حساس علاقوں کے لیے خصوصی میڈیکل کیپمس ، ڈاکٹر ز، ڈسپنسر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈینگی کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ای ڈی او ہیلتھ ، ٹی ایم او ، ڈی او ماحولیات کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس سلسلے میں ڈی سی او نے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں اسمبلی کے وقت ڈینگی سے آگاہی کا اہتمام کیا جائے اور طلبہ و طالبات میں ڈینگی سے متعلق خصوسی پمفلیٹس تقسیم کیے جائیں۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ انہوں نے ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ افسر کو ہدایت کی کہ ان کے مانٹیرنگ اسسٹنٹ خصوصی طور پر تمام سکولوں کا وزٹ کریں اور وہاں ڈینگی آگاہی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیں۔
انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو ہدیت کی کہ وہ اس قسم کی آگاہی مہم ضلع بھر کے کالجز میں بھی شروع کروائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں خصوصی واک اور سیمینار منعقد کروائیں اور اس ضمن میں تمام عوامی مقامات پر آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جائیں۔ جبکہ ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ نے محکمہ صحت اور تمام تحصیل ایڈمنسٹریشنز کو ڈینگی کے سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں خصوصی اقدامات کرتے ہوئے تمام حساس علاقوں کو کلیر کریں اور اس ضمن میں لمحہ بہ لمحہ رپورٹ ڈی سی او آفس ارسال کی جائے۔انہوں نے اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ اور محکمہ صحت کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسداد ڈینگی مہم کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے اور وہاں ڈینگی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،مچھروں کے خاتمے کے لیے کوائل یا لوشن استعمال کیا جائے ، فالتو سامان چھت کے نیچے رکھیں تاکہ بارش کے پانی میں ڈینگی مچھر کو اپنی پرورش کا موقع نہ مل سکے۔ پوری آستینوں والا لباس استعمال کریں ۔گھروں اور آس پاس کے علاقوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔ بخار ہونے کی صورت میں سرکاری ہسپتالوں سے رجوع کیا جائے جہاں ڈینگی کی تشخیص اور علاج کی تمام تر سہولیات موجود ہیں۔ انہو ں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے ٹوٹکوں سے مکمل پرہیز کریں کیونکہ اس سے ڈینگی بخار میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے میں ستر فیصد احتیاط اور صرف تیس فیصد علاج سے مکمل کامیابی حاصل ہوتی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے ڈینگی کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوامی حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چلائے جانے والی مہم کے نتیجے میں عوام میں ڈینگی سے متعلق آگاہی پیدا ہوئی ہے۔صفائی کے موثر اقدامات کی وجہ سے مچھروں کے خاتمے میں مدد ملی ہے ۔ اور ڈینگی سے حوالے سے حساس علاقوں میں میڈیکل کیمپس کے قیام سے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آئی ہیں۔عوام کی اکثریت نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر