علمائے کرام ایک ایسا طبقہ ہے جن کی صحبت اختیار کر کے عوام کو معاشرے میں پذیرائی مل سکتی ہے ‘ سید نجف اقبال

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:17

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء)ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال نے کہا ہے کہ دین اسلام امن و آشتی کا عالمگیر مذہب ہے جو بنی نوع انسانیت کو اخوت و بھائی چارے،صبر و برداشت ،سلامتی اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے اور یہ درس علمائے کرام کے ذریعے ہے لوگوں تک پہنچ سکتا ہے،لہٰذا علمائے کرام عوام کو اسلام کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں کے شعور کواجاگر کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ معاشرے میں امن قائم ہو سکے ۔

کیونکہ علمائے کرام ہی ایک ایسا طبقہ ہے جن کی صحبت اختیار کر کے عوام کو معاشرے میں پذیرائی مل سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی نارووال کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی پی او نارووال ڈاکٹر انعام وحید ،ضلعی صدرمسلم لیگ (ن) ملک طارق اعوان ، ڈی ایس پی عرفان الحق ،ڈی او سی شاہد حسین فقیر، اے سی نارووال بہزاد عادل ،اے سی شکرگڑھ عمرا خان ، اے سی ظفروال امتیاز گوندل ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید ، ٹی ایم او شکرگڑھ ، ٹی ایم او نارووال ملک عبد الستار کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام جن میں علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی، علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ،مولانا یحییٰ محسن خان ،حافظ عبد المجید بٹ ، مولانا سرور سلہریا، علامہ عبد الرزاق نقشبندی، شیخ ثائر علی ،ڈاکٹر محمد طارق اُپل ، عبد الوحید بٹ ، مولانا عطاء المصطفےٰ رضوی ،پادری اسلم برکت اور چمن مسیح کے علاوہ دیگر ممبران امن کمیٹی نے بھی شرکت کی ۔

ڈی سی او نارووال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس ماہ ہمیں شہدائے کربلا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر دین اسلام کے علم کو بلند رکھا لہٰذا اسی طرح ہمیں معاشرے میں امن و امان کی فضا ء کو قائم رکھنے کیلئے مذہبی رواداری ،اخوت اور قیام امن کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔اسی صورت میں ہم ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کر سکتے ہیں ۔

کیونکہ امن کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر ڈی پی او نارووال انعام وحید نے کہا کہ محکمہ پولیس نے محرم الحرام میں تمام مجالس اور جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں تمام جلوس اور مجالس کی نگرانی کیلئے خصوصی طور پر مانیٹرنگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔

لہٰذا تمام علمائے کرام امن کی فضا ء کو قائم رکھنے کیلئے محکمہ پولیس کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون کریں۔ ملک طارق اعوان ضلعی صدر (ن )لیگ نے اس موقعہ پر کہا کہ معاشرے میں امن قائم رکھنا مسلم لیگ (ن) حکومت کی بنیادی ترجیح ہے ۔اجلاس کے دوران تمام علمائے کرام نے ڈی سی او نارووال اور ڈی پی او نارووال کو یقین دلایا کہ وہ ضلع میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے حسب روایت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نارووال ضلع ایک پر امن ضلع ہے اور آئندہ بھی ضلع نارووال امن و امان کے لحاظ سے ایک مثالی ضلع ثابت ہو گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی