پیپلز پارٹی کی کامیابی سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،پیپلز پارٹی رہنماء

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء ) پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی ، خانزادہ خان،اخونزادہ چٹان ، زمرد خان اور دیگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں ، ہمارے لئے آج فخر کا مقام ہے کہ ہم بھٹو کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں۔ مزارقائد پر سانحہ18اکتوبر کے شہداء کی یاد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صادق عمرانی نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ، خانزادہ خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں دھاندلی کا شور مچا رکھا ہے میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اگر ملک میں دوبارہ الیکشن کے دوران اتنی سیٹیں جیت لیں تو میں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دی جانے والی ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں ۔

اس موقع پر زمرد خان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کے دشمنوں کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی ہیں وہ جان دے دیں گی لیکن اس ملک کی آزادی اور اس کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گی ، آج اس ملک میں آزادی محترمہ کے خون کی وجہ سے ہے جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

اخونزادہ چٹان نے کہا کہ ملک دشمن جان لیں محترمہ کی شہادت کے بعد بلاول بھٹو ان کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں اور ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔

قادر پٹیل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی لیڈر نہیں لوٹا ہے۔ پی ٹی آئی کا نام پاکستان تحریک لوٹا (پی ٹی ایل ) رکھ دینا چاہئے کیونکہ انہیں مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے کی عادت ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا کہ 18 اکتوبر پیپلز پارٹی کیلئے شام غریباں ہوگئی ، ان ماؤں کو سلام جنہوں نے اپنے لخت جگر قربان کئے ، ہر ماں اس دور میں اپنے بیٹے جاں نثاران بے نظیر میں شامل کرنا چاہتی تھی، اس ملک کو کس قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے ،اس ملک کی بقا کی جنگ پیپلز پارٹی لڑ رہی ہے ، کیونکہ محترمہپ کی پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، انہوں نے ملک کو ایک زنجیر میں باندھ رکھا ہے ، آج زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر حب الوطنی کا ثبوت دیا ، میں ان فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں جو وزیرستان میں شہید ہو رہے ہیں، ہر اس پارٹی کارکن کو جو اپنا کردار ادا کر رہا ہے ، میں بلال بھٹو اور پارٹی کے تمام کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس کیلئے قربانیاں دیں ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ دنیا ہمارے لیڈرز کو آزما چکی ہے، ہم نے کبھی جابر حکمرانوں کے سامنے سر نہیں جھکایا ، ہم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، ہم نے غریب خواتین کسانوں زمین دی ، ان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم دی ، ان کو روزگار دیا ، ہم نے ہر دور میں جمہوریت کی حکمرانی کی بات کی اور کسی آمر کو سپورٹ نہیں کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی