ہیپا ٹائٹس کی نئی قسم میں دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، ڈبلیو ایچ او

یورپ سے شروع ہونے والی ہیپاٹائٹس کی پراسرار قسم اب تک دنیا بھر کی30 ممالک تک پھیل چکی ہے ،بیان

پیر 30 مئی 2022 15:38

ہیپا ٹائٹس کی نئی قسم میں دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، ڈبلیو ایچ او
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) اس وقت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں میں ایک خطرناک اور پراسرار بیماری کا پھیلائو تیزی سے جاری ہے جسے ڈبلیو ایچ او نے ہیپاٹائٹس کی نئی قسم قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا کہ یورپ سے شروع ہونے والی ہیپاٹائٹس کی پراسرار قسم اب تک دنیا بھر کی30 ممالک تک پھیل چکی ہے اور اس سے متاثرہ بچوں کی تعداد650 تک جاپہنچی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچوں کے جگر کو سخت متاثر کرنے والی ہیپاٹائٹس کی قسم کے کیسز میں مارچ اور مئی کے درمیان نمایاں اضافہ ہوا اور متاثرہ بچوں کی تعداد 650 تک جا پہنچی۔اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ مذکورہ پراسرار قسم سے متاثرہ 650 میں سے 70 سے زائد بچے ایسے تھے، جن کا ہنگامی بنیادوں پر جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔مذکورہ وائرس سے سب سے زیادہ برطانیہ میں بچے متاثر ہوئے ہیں، جہاں متاثرین کی تعداد 220 تک جا پہنچی ہے، دوسرے نمبر پر امریکا ہے، جہاں یہ تعداد 115 تک پہنچ چکی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ماہرین مذکورہ وائرس کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں تاہم تاحال اس کی مکمل تشخیص نہیں ہوسکی اور مذکورہ وائرس اکتوبر2021 سے بچوں میں پھیلنا شروع ہوا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی