راولپنڈی،پولیو ٹیم کے ساتھ بدسلوکی، کام سے روکنے پر مقدمات درج

قائل کرنے کے بعد 10 میں سے 6 افراد نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اجازت دی

پیر 30 مئی 2022 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) راولپنڈی کے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایات کے مطابق 4 مختلف واقعات میں پولیو ورکرز، بشمول خواتین کو ہراساں کرکے بچوں کو قطرے پلانے سے روکا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیو ٹیم کی حفاظت اور مدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی پولیو قطرے پلانے کی مہم کے دوران مقامی افراد کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکار ٹیم کی حفاظت کرتے رہے جو 23 مئی جو شروع ہو کر اتوار کو اختتام پذیر ہوئی تھی۔پولیو مہم کے علاقے کے انچارج عبدالمنان نے ڈان کو بتایا کہ پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار کرنے کے 10 واقعات منظر عام پر آئے۔بعدازاں پولیو ٹیم کی جانب سے انکار کرنے والے اہل خانہ کو قائل کرنے کے بعد 10 میں سے 6 افراد نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

عبدالمنان نے کہا کہ باقی 4 افراد نے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیس اہلکاروں سے بھی مزاحمت کی۔انہوں نے کہا کہ اتوار کی روز پھر ہماری ٹیم نے ان چاروں افراد کو قائل کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے قطرے پلانے کی اجازت دے دی۔پولیس کے پاس پہلی شکایت پولیو اہلکار صداقت علی نے درج کرائی جنہوں نے کہا کہ ڈھوک بابو کے علاقے میں ان کی ٹیم اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھی تو 3 مرتبہ کوشش کرنے کے باوجود بھی ایک رہائشی وقار نے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا اور مزاحمت کرنے پر بدتمیزی کی۔

پولیو ٹیم کے انچارج عبدالمنان نے نیو پولیس ٹاؤن میں شکایت درج کی کہ وہ ایک رہائشی کاشف کے گھر پولیو کے قطرے پلانے پہنچے مگر اس نے پولیو ٹیم کے ساتھ بدسلوکی کی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ جب پولیو ٹیم کو پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کاشف کو قائل کرنے کے لیے بھیجا گیا تو اس نے ٹیم میں موجود خواتین اہلکاروں کو ہراساں کیا اور مزاحمت کی۔

عبدالمنان نے پولیس تھانے میں ایک اور ایف آئی آر درج کروائی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ گلیوں میں قائم گھروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے تو عاطف نامی ایک رہائشی نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا، مسلسل کوششوں کے باوجود بھی اس نے انکار کیا اور پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کی۔انہوں نے نیو ٹاؤن پولیس میں ایک اور مقدمہ درج کروایا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ سعید نامی ایک رہائشی نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا اور پولیو ٹیم کے ساتھ بدسلوکی کی۔

واضح رہے کہ 23 مئی سے ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے دوران ملک میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا اعلان کیا گیا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہوگئی تھی۔رواں سال 23 اپریل کو 15 ماہ بعد پولیو کا پہلا کیس شمالی وزیرستان میں رپورٹ ہوا تھا جس پر نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان میں وائلڈ پولیو کیس رپورٹ ہوا جو رواں برس عالمی سطح پر رپورٹ ہونے والا تیسرا کیس ہے۔

رواں برس کا دوسرا کیس بھی خیبر پختونخوا کے اسی ضلع میں سامنے آیا تھا، 29 اپریل 2022 کو دوسرے کیس کی تشخیص دو سالہ بچی میں ہوئی تھی جس پر حکومت کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی