- Home
- Health
- Health News
- صحت مند قوم اور معاشرہ ہی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے‘محمد زبیر یوسف ..
صحت مند قوم اور معاشرہ ہی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے‘محمد زبیر یوسف بٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی کے چیئرمین اور سابق انٹر نیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ نے کہا ہے کہ صحت مند قوم اور معاشرہ ہی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے ، 22اکتوبر کو گورنمنٹ کامرس کالج لاہور میں کھیلی جانے والی دوسری نیشنل ویمن ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ سے صحت مند انہ سردرمیوں کو فروغ ملے گا اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی قومی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن انٹر نیشنل معیار کی سہولیات فرام کرکے بین الاقوامی مقابلوں کے لئے گروم کرے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صحت مند قوم ہی ترقی کی ضامن ہو تی ہے لہذا حکومت کھیلوں بالخصوص کھیل کے میدان میں خواتین کی سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ صحت مند ماں ہی صحت مند قوم دے سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینا پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیر مین ریاض الدین شیخ ، صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ اور سیکرٹری جنرل خضر حیات سمیت دیگر عہدیداروں کا مشن ہے نیشنل ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ کا انعقاد اس مشن کی تکمیل میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
مکوانہ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ سے کیا جائیگا، ڈی ای او
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد وزیر صحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
جنرل ہسپتال میں3 روزہ کلینکل کورس کا اختتام ، صوبہ بھر سے سینئر گائنی ڈاکٹرز کی شرکت خواتین کی صحت ،خصوصاً حمل ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
7گھنٹے سونے والے نوجوان بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، طبی ماہرین
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
نظریہ مفرد اعضاء کوئی نئی طب نہیں بلکہ طب یونانی کی جدید شکل ہے ‘حکیم محمد رفیق شاہین
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
کرونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 50افراد چل بسے ، ایک ہزار196 نئے کیسز رپورٹ
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
ویکسین پاسپورٹ کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے، برطانوی وزیراعظم کا نظر ثانی کا اعلان
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
ملتان ، کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 7 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات ڈاکٹر ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-23
-
اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن سست روی کا شکار ، وزارت صحت کا عدم اطمینان کا اظہار
تاریخ اشاعت : 2021-02-23
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.