بند کریں
صحت صحت کی خبریںوزیر اعظم کا پولیو کے خاتمے کیلئے آرمی چیف ، وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ

صحت خبریں

وقت اشاعت: 21/10/2014 - 16:53:39 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 16:53:39 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 16:50:51 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 16:19:37 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 15:35:49 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 14:53:33 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 14:47:13 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 13:44:38 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 13:34:55 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 13:20:54 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 12:39:32

وزیر اعظم کا پولیو کے خاتمے کیلئے آرمی چیف ، وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے پولیو کے خاتمے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل اور وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم 24 اکتوبر کو عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اہم اعلانات کریں گے۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو کے لیے آرمی چیف اور وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم اس حوالے سے آرمی چیف اور وزرائے اعلیٰ کو خط لکھیں گے۔ نیشنل پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ایک سال بعد بلانے کے بجائے ہر 3 ماہ بعد بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، وزیر اعظم نے شورش زدہ علاقوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خصوصی کمیٹی وزیر داخلہ ، وزیر دفاع اور وزیر قومی صحت پر مشتمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایک اور بین الوزارتی اعلیٰ سطحی رابطہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ کمیٹی وزیر قومی صحت کی سربراہی میں پولیو پروگرام کے لیے وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم نے موثر پولیو مہم کے لیے احتساب کا عمل شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، پولیو مہم کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

21/10/2014 - 14:53:33 :وقت اشاعت