یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن شوگر ملزسے براہ راست چینی خریدنے میں ناکام،دوبارہ ٹی سی پی سے خریدنے کا امکان

منگل 21 اکتوبر 2014 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی شوگر مل مالکان سے براہ راست چینی کی خریداری میں ناکامی کے بعد دوبارہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی )سے چینی خریدنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کارپوریشن ٹی سی پی سے ذخیرہ کردہ اسٹاک کے علاوہ شوگر مل مالکان سے بھی چینی خرید کر اپنے اسٹوروں پر بیچنا چاہتی ہے تاکہ کارپوریشن کی گرتی ہوئی سیل کو روکا جاسکے۔

وزارت صنعت وپیداوار کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو اب دوبارہ ایک سمری ارسال کر رہی ہے جس میں یو ایس سی براہ راست شوگر ملوں سے خریدنے کی بجائے ٹی سی پی سے خریدی جائے اور ٹی سی پی کے پاس 29ہزار میٹرک ٹن کے وافرا سٹاک بھی یو ایس سی کو بیچنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت وپیداوار نے وزیر خزانہ کے زیر صدارت پرائس مانیٹرنگ کمیٹی میں دوبارہ یو ایس سی کو مارکیٹ نرخ سے 5روپے فی کلو کم بیچنے کی بھی درخواست کی ہے تاکہ صارفین کو سستی چینی مہیا کی جاسکے۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن(یو ایس سی )کو شوگر مل مالکان سے براہ راست چینی خریدنے میں ناکامی کی وجہ سے کارپوریشن کو 6ارب روپے کی فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے چینی لینے کی بجائے شوگر مل مالکان سے براہ راست چینی خریدنے کی اجازت دی تھی لیکن شوگر مل مالکان کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے یو ایس سی چینی کی خریداری نہیں کرسکی اور گزشتہ کئی ماہ سے کارپوریشن کیا سٹورزچینی کے بغیر ہی چل رہے ہیں جس کی وجہ سے یو ایس سی کی فروخت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور کارپوریشن کی سیلز میں پہلی دفعہ کمی ہوئی ہے ، ای سی سی نے ٹی سی پی کو شوگرمل مالکان سے جنوری 2014میں 75ہزار میٹرک ٹن اور آئندہ مہینوں میں 50ہزار ماہانہ چینی خریدنے کی اجازت دی تھی اور یو ایس سی ہر ماہ ٹی سی پی 40ہزار میٹرک ٹن خریدی تھی۔

پہلے یو ایس سی کو ٹی سی پی سے خریدی گئی چینی مارکیٹ ریٹ سے 10روپے فی کلو کم نرخ پر فروخت کرتی تھی جوبعد 5روپے فی کلو کم کرکے مارکیٹ ریٹ کر دیا گیا اور ٹی سی پی نے یو ایس سی بقایاجات کی مد میں 47ارب روپے بھی لینے ہیں۔چینی کی پیداوار سال 2013-14میں 4.5میٹرک ٹن ہوئی تھی اور مارچ میں اس کے پاس ا سٹاک کی صورت میں 33لاکھ میٹرک ٹن تھی جو نومبر 2014تک کافی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی