بند کریں
صحت صحت کی خبریںحکومت کا کراچی میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

صحت خبریں

وقت اشاعت: 22/10/2014 - 12:38:51 وقت اشاعت: 22/10/2014 - 12:34:35 وقت اشاعت: 22/10/2014 - 12:26:18 وقت اشاعت: 22/10/2014 - 11:40:10 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 23:07:49 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 21:20:01 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 19:12:12 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 18:48:45 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 18:39:27 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 18:31:07 وقت اشاعت: 21/10/2014 - 16:59:48

حکومت کا کراچی میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) حکومت نے کراچی میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم چلانے کے لیے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پولیو مہم کے دوران رضا کاروں کے ہمراہ فوجی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے فوجی اہلکاروں کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کہا گیا تاکہ فوج کی نگرانی میں پولیو مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے حساس علاقوں میں پولیو مہم پولیس کی نگرانی میں چلائی جارہی تھی لیکن اس کے باوجود بعض علاقوں میں پولیو ورکرز پر حملے کیے گئے جس میں 5 سے زائد رضا کار جاں بحق ہوئے جس کے بعد رضا کاروں نے سیکیورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

21/10/2014 - 21:20:01 :وقت اشاعت