صفائی وستھرائی کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ، نشاط ضیاء قادری

جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیکر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی و ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے کوڑا کرکٹ پھیلانے کی روک تھام کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات مکمل نگرانی میں انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر بھی موجود تھے دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے ضلع کورنگی کی حدود میں صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کوڑا کرکٹ اور کچرا شاہراہوں اور گلیوں محلوں میں پھیلانے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لاکر صاف ستھرے ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور میمن نے محکمہ سنیٹریشن کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیادوں پر منتقلی اور گلیوں محلوں کی سطح پر سوئپنگ کے انتظامات کی مکمل نگرانی کی جائے اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے امور کی بہتر کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کے حوالے سے عوامی شکایات کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی