ایبولا وائرس افریقی ملک مالی میں داخل ہوگیا

مالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء)مالی کے وزیر صحت عثمان کونی نے تصدیق کی ہے کہ مالی میں ایبولا میں مبتلاء پہلے مریض کو ہسپتال میں کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایبولا کی لپیٹ میں ایک دو سالہ بچی ہے، جو گینی سے اپنے والدین کے ہمراہ واپس پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

ایبولا کی لپیٹ میں آئی ہوئی یہ بچی مالی کے قصبے قیس کے ایک ہسپتال میں گزشتہ روز داخل کی گئی تھی۔ اِس طرح اب مالی مغربی افریقہ کا چھٹا ملک بن گیا ہے، جہاں ایبولا کا وائرس پہنچ گیا ہے۔ سینیگال اور نائجیریا میں بھی ایبولا کے مریض سامنے آئے تھے لیکن اب یہ دونوں ملک ایبولا وائرس سے فری قرار دے دئیے گئے ہیں۔

Your Thoughts and Comments